اسماء الحسنى- الباری


الباری

جان ڈالنے والا

الباری اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الباری کے معنی ہیں ’’عدم سے وجود بخشنے والا‘‘

عدم سے وجود میں لانے والاجو وجود میں لاکر اس کے معاش کی تدبیر کرنے والا ہے۔ جس نے تمام موجودات کو پیدا کیا، انھیں وجود بخشا اور اپنی حکمت کے ساتھ ٹھیک ٹھیک بنایا اور اپنی حمدوحکمت کے ساتھ ان کی صورت گری کی۔ وہ ازل سے اس وصف عظیم کا حامل ہے۔ جس نے تمام مخلوقات کو کسی نقص یا عیب یا فرق کے بغیر پیدا کیا۔ اس کے باوجود اس کی پیدا کردہ تمام مخلوقات ایک دوسری سے علیحدہ علیحدہ ہیں اور ہر فرد مخصوص پہچان رکھتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

هُوَ اللّٰهُ الۡخَـالِـقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ‌ لَـهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى‌ؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ (الحشر: ۴۲)
وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے-

Al Bari
Jaan Dalnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں