الحلیم
بڑا برد بار
الحلیم اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الحلیم کے معنی ہیں ’’حلم اور بردباری والا‘‘:
بردبار، تحمل(برداشت) والا، وہ لوگوں کی سرکشی کو دیکھنے کے باوجودانہیں اپنی نعمتیں عطا فرماتا رہتاہے جو اپنی مخلوقات پر ظاہری اور باطنی نعمتیںنازل فرماتا رہتا ہے حالاں کہ وہ گناہ اور بے شمار لغزشوں کا ارتکاب بھی کرتے ہیں۔ وہ نافرمانوں کو فوری سزادینے کے لیے بردباری کرتے ہوئے انھیں موقع دیتا ہے کہ توبہ کرلیں اور انھیں مہلت دیتا ہے کہ اس کی طرف رجوع کرلیں۔
اور اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کے خیالات جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا، بردبار ہے۔ الحلیم وہ ہوتا ہے جو نا فرمانوں کو سزا دینے میں جلدی نہ کرتا ہو۔ بلکہ وہ انہیں مہلت دیتا ہے تاکہ وہ توبہ کر لیں۔ بلکہ نا فرمانوں اور گناہگاروں کو ان کی نافرمانیوں اور گناہوں کے باوجود رزق دیتا ہے۔ وہ درگزر کرنے والا اور بردبار ہے۔
–