الغفور
بہت بخشنے والا
الغفور اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الغفور کے معنی’’گناہوں کو سدا بخشنے والا‘‘
بار بار بخشنے والا،جو بار بار گناہوں کا ارتکاب کرنے والوں کو بھی بخش دیتا ہے۔ اس کی معاف کرنے کی صفت ہمیشہ سے معروف ہے اور بندوں کے گناہ بخش دینا سدا سے اس کی شان ہے۔ ہر کوئی اس کی معافی اور مغفرت کا محتاج ہے جس طرح اس کی رحمت اور اس کے کرم کے بغیر کسی کو چارہ نہیں۔ اس نے وعدہ کیا ہے کہ جو شخص معافی کے ذرائع اختیار کرے گا، اسے ضرور بخش دیا جائے گا۔
اس کا ارشاد ہے:
(وَاِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحاً ثُمَّ اھْتَدٰی) (طہٰ: ۸۲)
’’میں بہت بخشنے والا ہوں اس کو جو توبہ کرے، ایمان لائے، نیک عمل کرے پھر ہدایت پر قائم رہے۔‘‘
صفتوں میں شامل ہے درگزر کرنا۔
گناہ گار کو نہ کرتا وہ معاف وگرنا۔