المُصَوِرُ
صورت دينے والا
العلی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
العلی کے معنی’’صورتیں بنانے والا‘‘:
اشیاء کی تصویر بنانے والا، ان کو ترکیب دینے والا اور مخلوق کو پہلی بار پیدا کرنے والا۔ جس نے تمام موجودات کو پیدا کیا، انھیں اپنی حکمت کے ساتھ ٹھیک ٹھیک بنایا اور اپنی حمدوحکمت کے ساتھ ان کی صورت گری کی۔ اپنی حکمت کے ساتھ خوبصورت بنایا۔ اللہ تعالیٰ مختلف حالات کے مطابق مخلوقات پیدا کرتا ہے۔ کبھی طویل ، کبھی پست کبھی حسین، کبھی قبیح، کوئی مذکر ، تو کوئی مونث، اور اللہ ہی ہے جس نے ماؤں کے رحموں میں اجسام پیدا کئے اور ان میں روح پھونکی۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
اللہ نے سب سے پہلے مخلوق کی (رحم مادر)میں تصویر بنائی اور ان کو پیدا کیا۔