اسماء الحسنى – الشکور


الشکور

قدر دان

الشکور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الشکور کے معنی ’’قدرداں‘‘:

بہت زیادہ اجر دینے والا، جو معمولی عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے بھی شرف قبولیت بخشتا ہے۔ جو تھوڑے سے عمل کی قدرکرتے ہوئے اسے بھی شرف قبولیت سے نوازتا ہے اور بے شمار لغزشوں کو معاف کردیتا ہے اور اہل اخلاص کے اعمال کا ثواب بے حساب بڑھادیتا ہے۔ جو شکر کرنے والوں کی قدر کرتا ہے اور ذکر کرنے والوں کو یاد فرماتا ہے۔ بندہ کوئی نیکی کرکے اس کا جس قدر تقرب حاصل کرنا چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ قرب عطا فرماتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَمَنۡ تَطَوَّعَ خَيۡرًاۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِيۡمٌ (البقرہ : ۸۵۱)
جو اللہ کی اطاعت کرتے ہوئے نیک عمل کرے تو اللہ تعالیٰ جاننے والا اور قدر کرنے والا ہے۔

اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَمَنۡ يَّقۡتَرِفۡ حَسَنَةً نَّزِدۡ لَهٗ فِيۡهَا حُسۡنًا‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ شَكُوۡرٌ‏ (الشوریٰ : ۳۲)
اور جو شخص نیکی کمائے گا ہم اس کے اجر میں اضافہ کر دیں گے۔ بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے والا قدر دان ہے۔

شاکر اور شکور وہ ہوتا ہے جو ان لوگوں کے عمل کو ضائع نہیں کرتا جو ا سکی رضائ کے لئے عمل کرتے ہیں بلکہ کئی گنا بڑھا چڑھا کر ان کو اجر عطا فرماتا ہے۔ وہ تھوڑے عمل کی بھی قدر کرتا ہے۔ اور زیادہ خطائیں معاف کر دیتا ہے۔ وہ اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والوں کی قدر کرتا ہے اور جو اسے یاد کرتا ہے وہ بھی اسے یاد کرتا ہے۔ اور جو تھوڑے سے نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو بہت زیادہ اپنا قرب عطائ فرماتا ہے۔ جو بندہ اس کی اطاعت کرے اور اس کی ثناء بیان کرے اللہ اس کی تعریف کر دیتا ہے۔

Al Shakoor
QadarDaan


اپنا تبصرہ بھیجیں