اسماء الحسنى -العلی


العلی

بہت بلند

العلی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
العلی کے معنی’’بلند ، سب سے بلند‘‘:

بہت ہی زیادہ بلندمرتبہ والا، جس کی بلندی کی کوئی انتہا نہیں اور نہ ہی کسی کو اس کی بلندی کا علم ہے۔ اسے ہر لحاظ سے مطلق بلندی حاصل ہے۔ ذاتی طور پر بھی علو اور صفات اور قدرومنزلت کا علو، غلبہ واقتدار کا علو۔ وہی عرش پر مستوی ہے اور اقتدار کا مالک ہے۔ وہ عظمت، کبریائی، جلال اور کمال کی تمام ترصفات سے بہرہ ور ہے جن کے آگے کمال کا کوئی درجہ نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

فَالۡحُكۡمُ لِلّٰهِ الۡعَلِىِّ الۡكَبِيۡرِ‏ (غافر: ۲۱)
پس حکم اللہ ہی کے لئے ہے جو بلند شان والا اور کبریائی والا ہے

اور اللہ عزوجل نے فرمایا:

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (الاعلی: ۱)
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو۔

اور اللہ سبحانہ نے فرمایا:

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ (الرعد:۹)
وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) بلند شان والا ہے-

وہ (اللہ ) مخفی اور موجود اشیاء کا عالم ہے۔ وہ بہت بڑا اور عالی مرتبت ہے۔ ان اسماء کا مفہوم یہ ہے علو اللہ تعالیٰ کا وصف ہے یعنی وہ اوپر ہوا اور بلند ہو گیا۔ کیونکہ وہ سب مخلوقات سے اوپر عرش پر مستوی ہے۔ وہ اپنی صفات اور اپنی تقدیر کے لحاظ سے بھی عالیشان ہے تبھی اس کا کوئی مماثل نہیں وہ اپنے قہر کے اعتبار سے بھی عالی ہے۔ کہ جو اپنی عزت اور علو کے ذریعے تمام مخلوقات پر غالب ہے۔

Al Ali
Bohat Buland


اپنا تبصرہ بھیجیں