الکبیر
بہت بڑا
الکبیر اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الکبیر کے معنی بہت ہی بڑا ، جس کی شان و شوکت کے سامنے بڑے سے بڑا بھی حقیر ہے۔
الکبیر لغت میں اسے کہتے ہیں جو سب سے بڑا ہو۔ اور اس سے بھی بڑا ہو کہ اس کی کبریائی اور عظمت کا کوئی احاطہ کر سکے۔ اور وہ اپنی مخلوق کی مشابہت سے بھی بڑا ہو۔ ارض و سماء اور جو کچھ ان کے درمیان ہے وہ سب اشیاء اللہ کے ہاتھ میں ا س طرح ہیں جس طرح ہم میں سے کسی کے ہاتھ میں رائی کا دانہ ہو۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ذَٰلِكُم بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ ۖ وَإِن يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا ۚ فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ (’غافر: ۲۱)
یہ تمہیں (اس لئے کہا جا رہا ہے ) کہ جب وہ اللہ اکیلا پکارا گیا تم نے کفر کیا۔ اور اگر اس کے ساتھ شرک کیا جاتا تو تم ایمان لاتے۔ پس حکم اللہ ہی کے لئے ہے۔ جو بلند شان والا بڑائی والا ہے۔