اسماء الحسنى -الحفیظ


الحفیظ

حفاظت کرنے والا

الحفیظ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الحفیظ کے معنی ہیں سب کی حفاظت کرنے والا، جو ہر وقت اپنی مخلوق کی حفاظت کرتا ہے اور وہ اس کی حفاظت میں نہ تھکتا ہے اور نہ ہی اکتاتا ہے، تمام کائنات کا محافظ ہے۔ جو اپنی مخلوقات کی حفاظت کرتا ہے، اپنی ایجادات کا اپنے علم کے ذریعے احاطہ کرتا ہے یعنی اس کا علم اس کی تخلیق کردہ تمام اشیاء کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ گناہوں اور ہلاکت کے کاموں سے اپنے اولیاء کی حفاظت کرتا ہے ۔ حرکات وسکنات میں ان پر لطف وکرم فرماتا ہے۔ وہ بندوں کے تمام اعمال اور ان کی جزاوسزا کی تفصیلات سے باخبر ہے اور وہی ارض و سماوات کو گرنے سے بچائے ہوئے ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ (الشوری :۶)
اور ان لوگوں نے اس (اللہ) کے علاوہ دوست بنا لیئے اللہ تعالیٰ ان پر نگران ہے اور (اے نبیﷺ) تو ان پر داروغہ نہیں۔

Al Hafeez
Hifazat Karny Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں