اسماء الحسنى -المقیت


المقیت

روزی اور توانائی دینے والا

المقیت اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المقیت کے معنی ہیں ’’روزی رساں‘‘

روزی اور توانائی دینے والا، جوپوری مخلوق کو اس کی غذا پہنچاتا ہے ہر موجود کو اس کی غذا پہنچاتا ہے اور انہیں با آسانی رزق مہیا کرتاہے۔ المقیت : اصل میں اس کو کہتے ہیں جو مخلوقات کو خورد و نوش کی اشیاء پہنچائے اپنی حکمت اور مرضی سے جس کو جس قدر چاہے رزق پہنچائے۔نیز مقیت بمعنی محاسب اور جزا دینے والا بھی ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ مُّقِيۡتًا‏ (النساء : ۵۸)
اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگرانی کرتا ہے۔

اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو غذا دیتا ہے

Al Muqeet
Rozi Aur Tawanayi Dainy Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں