اسماء الحسنیٰ -الحسیب


الحسیب

حساب جا ننے والا

الحسیب اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الحسیب کے معنی ہیں حساب لینے والا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔ (النساء:68)
اس کے جو بندے اسی پر توکل کرتے ہیں وہ ان کے لیے کافی ہے۔ وہ اپنی حکمت اور اپنے علم کے مطابق بندوں کے نیک و بد اعمال کی ان کو پوری پوری جزا دے گا۔ وہ اعمال چاہے کتنے ہی حقیر ہوں یا کتنے ہی کبیر ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے ذرہ برابر یا اس سے بھی کم کوئی چیز غائب نہیں ہو سکتی۔
اور اللہ تعالی کافی ہے ، اوراللہ تعالی کی یہ کفایت دو قسم کی ہے ، کفایت عامہ اور کفایت خاصہ ۔

کفایت عامہ :
یہ کفایت اللہ تعالی کے سب بندوں کوشامل ہے جوبھی ان کے دینی اور دنیاوی معاملات میں حصول نفع اور نقصان سے بچنے کے لۓ انہیں ضرورت ہو ۔

کفایت خاصہ :
یہ کفایت اللہ تعالی کے اس بندے کے ساتھ خاص ہے جوکہ متقی اورپرہیزگار اور اس پر توکل کرنے والا ہو ، یہ ایسی کفایت ہے جوکہ اس کے دین ودنیا کے لۓ درست ہو ، اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :
( اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ کو اللہ تعالی کافی ہے اور ان مومنوں کوبھی جوکہ آپ کی اتباع کررہے ہیں الانفال ( 64 )

Al Haseeb
Hisaab Jan,ne Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں