اسماء الحسنى- القھار


القھار

سب کو اپنے قابو ميں رکھنے والا

القھار اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
القھار کے معنی سب کو اپنے قابو ميں رکھنے والا، ہر چیز پر غالب، جس کے سامنے تمام مخلوقات عاجزہیں۔جو ہر چیز پر اختیار رکھتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وہ (اللہ) بندوں سے اوپر ہے اور ان پر غالب ہے اور وہ حکمت و دانائی والا ہے۔ اور (ہر چیز )کی خبر رکھنے والا ہے۔

وہ قہار ہی ہے۔ تبھی گردنیں اس کے لئے جھک گئیں اور بڑے بڑے دنیاوی ظالم ذلیل و رسوا ہو گئے۔ اور بڑے ہی (با وقار) چہرے اس کے سامنے بجھ جاتے ہیں تمام مخلوقات اس کے سامنے پست ہو گئیں۔ اور تمام اشیاء نے اس کے جلال و عظمت و کبریائی اور اس کی قدرت کو مان لیا۔ اور اس کے سامنے تمام اشیاء کمزور اور ساکن ہو گئیں اور اللہ کی حکمتوں اور اس کے غلبہ کی وجہ سے دب گئیں۔ تمام مخلوقات اس کے سامنے سرنگوں ہیں۔ سب اس کی شان ، قدرت، طاقت اور اقتدار کامل کے سامنے عاجز اور سرافگندہ ہیں۔

AL KAHARO
SAB KO APNE KABO MAN RAKHNE WALA


اپنا تبصرہ بھیجیں