اسماء الحسنى – الجلیل


الجلیل

بہت بڑے اور بلند مرتبے والا

الجلیل اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الجلیل کے معنی بہت بڑے اور بلند مرتبہ والا، افضل ترین صفات والا، جس کی ذات و صفات میں کوئی اسکے مقابل نہیں ہے۔

اسے ہر لحاظ سے مطلق بلندی حاصل ہے۔ ذاتی طور پر بھی علو اور صفات اور قدرومنزلت کا علو، غلبہ واقتدار کا علو۔ وہی عرش پر مستوی ہے اور اقتدار کا مالک ہے۔ وہ عظمت، کبریائی، جلال اور کمال کی تمام ترصفات سے بہرہ ور ہے جن کے آگے کمال کا کوئی درجہ نہیں۔

Al Jaleel
Bohat Bary Buland Martabay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں