اسماء الحسنى -الکریم


الکریم

کرم کرنے والا

الکریم اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے
الکریم کے معنی صاحب کرم ،بہت بڑا سخی، ہمیشہ کرم کرنے والا

یقیننا وہی ہے بہت کرم کرنے والا۔
اللہ کی کرم نوازی پھیلی ہے ہر طرف۔
اے انسان دیکھنے کا مانگ اللہ سے ظرف۔

نگاہ اور دماغ حیران رہ جائیگا۔
اللہ کے کرم کی باتیں جب پائے گا۔

جسم کے اعضاء کو غور سے تک۔
اللہ کے کرم پر نہیں ہوگا کبھی شک۔

اس کی کرم نوازی کے ہمیشہ گن گائیں۔
اور ہر لمحہ مانگتے رہے اسی سے دعائیں۔

اللہ کی کرم نوازی پھیلی ہے ہرسو۔
کہاں اور کدھر سے آئی ہماری روح۔

روح کے اسباب پر غور زرا کر۔
گھوم جائیگا تیرا دماغ اور سر۔

اس کی کرم نوازی تو اردگرد ہے ہمارے۔
اور ہر لمحہ مانگتے رہے اسی کے سہارے۔

اللہ کی کرم نوازی پھیلی ہے کل جہاں۔
آسمان دنیا کا غور سے دیکھ سماں۔

کائنات کی سجاوٹ پر لکھ اک کتاب۔
تحقیقات کی دنیا سے ملے گا ادھورا جواب۔

کہاں اور کدھر سے اٹھے گے سوال۔
دل اور دماغ کا ہو جائیگا برا حال۔

اللہ کی کرم نوازی سےآباد ہیں ہم۔
اے اللہ ہٹا ہم سے دونوں جہاں کا غم۔

کرم کر ہم پر اے پیارے رب۔
گھوم رہے ہیں مشکلات میں سب۔

تیری نظر کرم کی طلب ہے۔
نا امیدی سے ہماری جاں بلب ہے۔

دائیں دیکھے یا بائیں جائیں۔
جدھر بھی ہم نگائیں دوڑائیں۔

آسانی کی راہ ہوئی ہم سے دور۔
کرم کرنے والا تو ہے بڑا غفور۔

تیری طرف اب لگی ہےآس۔
یارب بجھا اب غموں کی پیاس۔

کانوں کی دور کر تو گرانی۔
خوشیوں کی سنا اب نئی کہانی۔

صفت ہے تیری معاف کرنا۔
اپنے کرم سےغم صاف کرنا۔

عالی رتبہ ہے کرم کرنے والے۔
توڑ دے اب دلوں کے تو تالے۔

معاف کرنے والے کی ادائیں ہیں پیاری۔
سمجھتا ہے وہ ہی جو لگائیں اس سے یاری۔

معافی مانگے اس سے کہ ہے وہ کریم۔
معاف کر دیتا ہے گناہ ہو چاہےعظیم۔

عالی رتبہ ہے اور ہے وہ کریم۔
معاف کر یارب اے غفور الرحیم۔

سنا اب صرف خوشیوں کی آواز۔
سچ ہو اور نہ ہوجھوٹ کا ساز۔

ٹوٹے دلوں کو بھی ملا دے رب۔
سن یہ دعا اورقبول کر سب۔

Al Kareem
Karam Karny Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں