اسماء الحسنى- الوھاب


الوھاب

سب کُچھ عَطا کرنے والا

الوھاب بھی اللہ کا ہی ایک خوبصورت نام ہے
اس کے معنی ہیں بہت زیادہ عطا کرنے والا، وہ بغیر کسی غرض کے اور بغیر مانگے عطا کرنے والا ہے۔ ایسی سخاوت والا ہے۔ جس کے احسانات جاری رہتے ہیں۔ اس کا فضل متواتر ہو۔ ازل سے لے کر ابد تک مخلوقات پر احسانات کرنا ا س کی صفت ہو۔ اس کے عطایا دائمی ہوں۔ اس کی خیر کثیر ہو۔ وہ جس کو عطا کرے بے حد و حساب عطا کرے کوئی بھی مخلوق اس کی رحمت اور اس کے احسان سے لحظہ بھر جدا نہ ہو۔ اہالیان ارض و سماء اس کی سخاوت اور اس کے احسانات سے کبھی بھی جدا نہ ہوں۔ اس کی عطا بحر بیکراں کی طرح لامحدود ہو- وہ رب العزت جو اپنی ذات و صفات اور افعال کے اعتبار سے جمیل ہے.ایسا دائمی اور کثیر احسان کرنے والا کہ واقع اور تمنا سے بڑھ کر دیتا ہے،کامل قدرت کے باوجود بہت زیادہ معاف فرمانے والا ، کرم کرنے والا اور وعدے پورے کرنے والا اور اپنی شان کے مطابق دینے والا ہے-

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ (ص :۹)
کیا ان کے پاس تیرے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب، عطا کرنے والا ہے۔

Al Wahab
Sab Kuch A’taa Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں