اسماء الحسنیٰ -المجیب


المجیب

دعائیں قبول کرنے والا

المجیب اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

المجیب کے معنی ہیں دعا قبول کرنے والا، جواب دینے والا ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صالح علیہ السلام کی حکایت بیا ن کرتے ہوئے ان کی طرف سے فرمایا ہے۔
اِنَّ رَبِّيْ قَرِيْبٌ مُّجِيْبٌ
بے شک میرا رب قریب ہے دعائیں قبول کرنے والا ہے (ھود:61)

المجیب دعاؤں کا قبول کرنے والا اور بندوں کی پکار کا جواب دینے والا۔ کہ بارگاہ الٰہی میں کسی کی دعا رائیگاں نہیں جاتی
اللہ تعالیٰ مجیب ہے وہ دعائیں کرنے والوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے وہ کوئی بھی ہوں اور کہیں بھی ہوں۔ وہ مجبور وں، مظلوموں، بے کسوں اور بے سہاروں کی فریادیں قبول کرتا ہے۔ خصوصاً جن کی امیدیں مخلوقات سے کٹ جاتی ہیں وہ فریادیوں کی فریاد رسی کرتا ہے جب مظلوم اسے پکاریں تو وہ ان کی مشکل کشائی کرتا ہے۔

Al Mujeeb
Duaen Qabool Krne Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں