اسماء الحسنیٰ- الرزاق


الرزاق

بہت بڑا روزی دینے والا

رزاق اللہ کا ایک نام ہے جو اللہ کے ننانوے صفت صفاتی ناموں میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ‘رزق دینے والا’ یا رزق پہنچانے والا کے ہیں۔ اس نام کی بہت برکت ہے۔
اللہ کے نام رزاق کو سمجھنے کے لئے، ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ رزق کے ذرائع کیا ہیں.کونے رزقمیں آپ کے لئے کونسا فائدہ ہے. لہذاوہ الررزاق ہے، وہی ہے جو آپ کو رزق دیتا ہے، اورلیتابھی ہے- وہ ہر ایک کو اس کےرزق کا ذریعہ فراہم کرتا ہے: مسلم اور غیر مسلم، عورت اور مرد، انسان اور جانور اور پودوں. اورجو زمین پر سب کچھ ہے-
اللہ فرماتا ہے-

لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(اور وہ لوگ یہ سب کچھ اس لئے کرتے ہیں کہ) جو عمل وہ کرتے رہے ہیں اللہ انھیں ان کا بہتر بدلہ اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق عطا کرتا ہے۔[ال قرآن، سورات النور 24، آیت 38، حصہ 18]

اللہ کریم نے انسانی زندگی کو شکم ِ مادر میں وجود کے ساتھ ہی حرکت سے مشروط کر دیا ہے جو اس کی زندگی کی اساس کے لیے لحد تک ضروری ہے۔انسان کو اشرف المخلوقات کے درجہ پر فائز کیا تو اس کی زندگی کی خصوصیات بھی بدل دی گئیں۔اسے عطا ہونے والا یا تو حلال ہوگایا پھر حرام ہوگا۔

Al Razzaq
Boht Bara Rozi Denay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں