اسماء الحسنیٰ – الواسع


الواسع

ہر جگہ موجود

الواسع اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الواسع کے معنی وسعت دینے والا ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اور اللہ تعالیٰ وسعت دینے والا، دانا ہے۔ (النساء : )
اس کی صفات اور تعریفات وسیع ہیں اس کی عظمت بادشاہت اور سلطنت وسیع ہے۔ اس کا فضل واحسان بہت ہی وسیع ہے۔ اس کا علم، حکمت اور رحمت وسیع ہے اس کی مغفرت بڑی ہی وسیع ہے۔ وہ اپنے بندوں کو دین میں اتنے ہی احکامات کا مکلف بناتا ہے۔ جو ان کی وسعت میں ہوں۔
اللہ سبحانہ وتعالی واسع ہے وہ ساری مخلوق کو کفایت اور فضل وکرم اور تدبیر کرنے کے اعتبار سے واسع اور اللہ تعالی غنی ہے جس کا رزق اس کی ساری مخلوق کے لۓ وسیع ہے تو آ‎پ کوکو‎ئ بھی ایسا نہیں ملے گا جو اس کا دیا ہوارزق نہ کھاتا ہواور نہ کسی کے اندر اتنی طاقت ہے کہ وہ اس کے ديۓ ہوۓ رزق کے علاوہ کچھ کھا سکے ۔
اس کی رحمت ہرچيز کووسیع اوراس کا غناء ہرقسم کے فقر کووسیع ہے ، اللہ تعالی کی عطاء بہت ھی زیادہ ہے جواس سے مانگاجاۓ اسے وسیع ہے ، اور وہ ہرچیزپر محیط ہے جیسا کہ

اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

وَسِعَ كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا‏
{ اس کا علم ہرچيزپر حاوی ہے } طہ ( 98 )

فرمان باری تعالی ہے
رَبَّنَا وَسِعۡتَ كُلَّ شَىۡءٍ رَّحۡمَةً وَّعِلۡمًا
{ اے ہمارے رب تو نے ہرچیزکواپنی رحمت اورعلم سے گھيررکھا ہے } غافر ( 7 )

Al Waasie
Har Jga Mojood


اپنا تبصرہ بھیجیں