یا اللہ تو نے خوبصورت زندگی عطا کی


اے رحیم اللہ اے کریم اللہ

تو نے خوبصورت زندگی عطا کی
اب اس کا انجام بھی اچھا کرنا

آمین

اے بادشاہوں کے بادشاہ ! اے عرشِ اعظم کے مالک ! تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، ہم تیرے گناہگار بندے ہیں، تیرے خطاکار بندے ہیں، تو نے میرے گناہ و خطا معاف فرما کر مجھے بہت خوبصورت زندگی سے نوازا ہے- ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے ، زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے، ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے- بیشک تو ہی زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالا ہے ، ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں، میرے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کو معاف فرما کر میرا انجام بھی میری زندگی کی طرح اچھا کر دے- ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر

آمین

خدایا سن دعا میری مجھے تُو سرخَرُو کر دے
مرےدل کو چمک دے دےکہ مثلِ خوبرُو کر دے

Ya Allah Tu Nay Khubsurt Zindgi Ata Ki
Ab Iska Injaam Bhi Acha Krna- Ameen


اپنا تبصرہ بھیجیں