شکر زیادہ کرو زندگی آسان ہو جائے گی


شکوہ کم اور شکر زیادہ کرو
زندگی آسان ہو جائے گی

صبر شکر سے افضل ہے اور شکر صبر سے افضل ہے۔ شکر اصل ہے اور صبر وسیلہ، خادم اور تابع کا درجہ رکھتا ہے، قرآن کریم میں شکر کو ایمان کے ساتھ مربوط کرکے بیان کیاگیا ہے

ومن شکر فانما یشکر لنفسہ، ومن کفر فان ربی غنی کریم- (النحل/۴۰)
جو کوئی شکر ادا کرتا ہے اس کا شکر اس کے اپنے ہی لئے مفید ہے، ورنہ کوئی ناشکری کرے تو میرا رب بے نیاز اور اپنی ذات میں بزرگ ہے

دوسرے مقام پر یوں ارشاد فرمایا:
لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّکُمْ. (ابراهيم، 14: 7)
’’اگر تم شکر کرو گے تو میں اپنی نعمتیں اور بڑھا دوں گا‘‘۔

زندگی آسان ہو جائے گی

تکلیف کو تکلیف سمجھ کر راضی رہنا آدھا شکر ہے- پورا شکر یہ ہے کہ ہم تکلیف کو تکلیف نہ سمجھیں، تسیلم و رضا کی حد اپنا لیں۔ اللہ کے بندوں کا شکر گزار ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کی بھلائیوں اور نیکیوں کو یاد رکھیں جو انہوں نے ہمارے ساتھ کیں جب دوسروں میں کوتاہیاں اور خامیاں نظر آئیں تو اپنے گریبان میں ضرور جھانک لینا چا ہئے۔ جو لوگ اپنی کوتاہیوں پر نگاہ رکھتے ہیں عموماً وہ دوسروں سے گلہ شکوہ کم کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اپنے حالات‘ ماحول‘ خاندان وسائل کی کمی کا شکوہ ہوتا ہے، وہ جب دوسروں کو خود سے سبقت لے جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو نامناسب حالات محدود مواقع اور غیر فائدہ مند خاندانی پس منظر کا گلہ کرتے ہیں۔

ہمیشہ اپنے سے کم حیثیت والے لوگوں کو دیکھیں تاکہ دل میں شکر کے جذبات پیدا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی مزید نعمتیں ملنے کی امید ہو۔ اپنی روزمرٌہ کی زندگی سے کچھ وقت نکال کے سوچنا چاہیے کے ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی وہ نعمتیں ہیں جس کے لیے دوسرے ترس رہے ہوتے ہیں- اللہ ہمیں شکر ادا کرنے کی توفیق دے-

آمین!

Shikwah Kam Aur Shukr Zyada Kro
Zindagi Asan Ho Jaye Gi


اپنا تبصرہ بھیجیں