مسجد نبوی کی پہلی توسیع خود نبی اکرم صَلَّى اللہ عَلَیہ وَالہ وَسَلَّم کے زمانے میں کی گئی۔ 1050 مربع میٹر مسجد میں مزید 1425 مربع میٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مسجد کی جگہ 2500 مربع میٹر ہوگئی۔
مسجد نبوی کےقیام کے بعد آج تک اس کی توسیع میں 300 گنا اضافہ کیا گیا ہے.
آل سعود خاندان کے دور میں اب تک مسجد نبوی کی تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ موجود حکومت کے دور میں پہلی توسیع شاہ عبدالعزیز کے حکم پر 1372ھ کو کرائی گئی۔ پہلی توسیع میں 6024 مربع میٹر مسجد نبوی میں شامل کیا گیا جس کے بعد مسجد کا احاطہ 16 ہزار 326 میٹر ہوگیا۔
شاہ فہد بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں 82 ہزار مربع میٹر کا اضافہ کیا اور یوں مسجد کا رقبہ 98 ہزار 352 مربع میٹر ہوگیا۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مزید 30 ہزار 500 مربع میٹر کا رقبہ مسجد نبوی میں شامل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مسجد نبوی اس میں شامل جگہ کا کل رقبپ 3 لاکھ 65 ہزار مربع میٹر ہوگیا۔
نئے توسیعی منصوبے کے تحت مسجد کے بیرونی احاطے میں سائے کے لیے 250 سائبان لگائے گئے۔ پانی کو خشک کرنے کے لیے 436 پنکھے اس کے علاوہ ہیں۔