رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ


رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ﴿۴۰﴾ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ﴿۴۱﴾

اے پروردگار مجھے نماز کا قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی اے ہمارے پروردگار ! اور میری دعا کو قبول کر ﴿۴۰﴾ ہمارے پروردگار مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور تمام ایمان والوں کو اس دن کہ جب حساب قائم ہو گا ﴿۴۱﴾



اے اﷲ !
مجھے بخش دے
مجھ پر رحم کر
میرے ماں باپ کو بھی بخش دے
تمام ایمان والوں کو بخش دے
ہدایت دے، عافیت دے، رزق دے
مجھے نماز کا قائم کرنے والا بنا
میری اولاد کو نماز کا قائم کرنے والا بنا
ہمیں قیامت کے عزاب سے بچا
میرے ماں باپ کو نماز کا قائم کرنے والا بنا
تو مجھے، والدین کو تمام ایمان والوں کو بخش دے
میری توبہ قبول فرما

اے اللہ جو زندگی گناہوں میں کٹ گئی ہے اے اللہ اس پر معاف فرما، اور جو قدم اچھائی اور نیکی کی طرف لے جائیں ان پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما ، ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍہوﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔ ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔اگرچہ میرے گناہ بہت زیادہ ہیں ، پر تیری رحمت ، تیرے غضب پر غالب ہے ، اگر صرف نیک لوگ ہی تیری رحمت کی امید رکھیں ، تو مجرم و گناہگار کسے پکاریں ؟ اور کس سے امید رکھیں ؟، میری رب میں انتہائی عاجزی کے ساتھ تجھے پکار رہا ہوں کہ میرے والدین کو تمام ایمان والوں کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دے ، اور اپنے فرمانبرداروں میں شامل فرما لے ، اگر تو ہی خالی ہاتھ لوٹا دے تو کون ہے جو مجھ پر رحم کرے ؟ میں جیسا بھی ہوں تیرا بندہ ہوں ، مسلمان ہوں ، پس تو میری دعا قبول فرما لے

آمین

آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر جمعہ کے روز یا ہفتہ میں کسی بھی دن اپنے ماں باپ کے لیے یا کسی بھی ایک کی قبر پر جائے اور ان کے لیئے یہ دعا کرے تو اسکی مغفرت کی جاتی ہے اور اسے نامہ اعمال میں اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے والا لکھا جاتا ہے-



Rabbi Ja’alni Muqi Mus’salaati Wa-min Dhurriyati Rabbana Wa-Taqabal Dua
Rabbanaghfirli Waliwaalidaiya Wa-Lil Muminneena Yawma Yaqumul Hisaab


رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں