میں رہوں نہ رہوں میری ماں کا خیال رکھنا


یا رب میری ماں کو
لازوال رکھنا
میں رہوں نہ رہوں
میری ماں کا خیال رکھنا
میری خوشیاں بھی لے لے
میری سانسیں بھی لے لے
مگر میری ماں کے گرد صدا!
خوشیوں کا جال رکھنا

یا اللہ!

میری میری ماں کو لازوال رکھنا، صحت عطا فرما، زندگی عطا فرمابلکہ میری ماں کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرما، میری ماں کا سایہ ہمیشہ میرے سر پہ قائم رکھنا، مجھے اپنی ماں کی ہمیشہ خدمت کرنے کی توفیق عطا کراور میںاس دنیا میں رہوں یا نہ رہوں میری ماں کا خیال رکھنا، ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھنا، سب پریشانیاں دور فرمانا، دکھ دور فرما ، سُکھ اور خوشیاں عطا فرمانا، ماں کو کبھی کسی کا محتاج نا کرنا- میری زندگی میری سانسیں میری جان سب میری ماں پر قربان، اللہ میری عمر بھی میری ماں کو لگا دے اور ان کو سالامت رکھنا اور خوشیاں عطا فرمانا

دعا ہے کہ جن کے ماں حیات ہیں خدا کرے ان کا سایہ تا دیر سلامت رہے اور وہ ہر دکھ، پریشانی، آفت اور آزمائش سے محفوظ ہوں،پورے خلوص اور سچے دل کے ساتھ ماں کی خدمت کریں انہیں راضی کرلیں،ماں کی رضا میں اللہ کی رضا شامل ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اے اللہ ہمیں ماں کی قدر نصیب فرمااور ان کے لئے محبت، خدمت،اطاعت و حسن سلوک کا جذبہ عطا فرما اور ان کی بہترین اولاد میں شمار فرما۔

آمین

Maa Kay Liay Dua
Ya Rab! Meri Maa Ko
Lazawal Rakhna
Mein Rahun Na Rahun
Meri Maa Ka Khayal Rakhna
Meri Khushiyaan Bhi Lay Lay
Meri Saansein Bhi Lay Lay
Magar Meri Maa Kay Gird Sadaa!
Khushiyoon Ka Jaal Rakhna


اپنا تبصرہ بھیجیں