دل کا کہا اللہ سنتا ہے


زبان کا کہا دنیا سنتی ہے
اور دل کا کہا اللہ سنتا ہے

دل کا کہا اللہ سنتا ہے

آپ کولگتا ہے کہ اللہ دعائیں سنتا ہے … مانگنے پر دیتا ہے … وہ محبت کرتا ہے ہم سے … اور اللہ محبت ہے !

مگر وہ دعا نہیں ہر لفظ پر لفظ سنتا ہے مانگنے سے پہلے دیتا ہے ، زبان تک بات آنے سے پہلے دل کی سن لیتا ہے، رونے پر مسکراھٹ دیتا ہے بکھرنے پر ستارے کے پانچ کونوں کی طرح جوڑتا ہے- آپ کہتے ہیں ‘اللہ محبت ہے’ مگر اللہ تو راز ہے محبت کا ! سراپا نور ہے’ کہ جس پر اسکے نور کی تجلی پڑ جائے وہ اللہ کے رنگ میں رنگ جاتا ہے جسے اللہ چاہتا ہے اور جو اللہ کو چاہتا ہے .. ہمیں مانگنا نہیں پڑتا اور اللہ دے دیتا ہے کیونکہ زبان سے ہم دنیا کو کہتے ہیں مگر اللہ دل میں ہے وہ تو دل ہی جانتا ہے-

جب دل کی گہرائیوں سے الفاظ دعا بن کے نکلتے ہیں تو میرا رب ان لفظوں کو قبولیت کی خوبصورت چادر اوڑھا دیتا ہے- یہی یقین ہو کہ وہ اپنا ہے وہ دل کے رازوں کو جانتا ہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا سب مل جائے گا – بس ایک یقین ہی تو چاہیے گمان نہیں یقین کامل

دعا کی راس یقین یقین اور ہر لمحہ یقین … جو مصبیت ٹوٹ پڑنے پر بھی نہ روٹھے، جو دلوں کے ٹوٹ جانے پر بھی نہ ٹوٹے اور ہمارا رب مسکرا دے اورکہہ دے

فرشتو یہی ہے میرا بندہ …بس میرا بندہ اسکے دل کی آرزو پوری کر دو !

وہ ہے حی قیوم شہ رگ سے نزدیک
مصیبت میں اس کو بلا کر تو دیکھو

Zuban Ka Kaha Duniya Sunti Hay
Aur Dil Ka Kaha Allah Sunta Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں