یا رب! ہم پر کرم فرما


یا رب!
ہم پر رحم فرما
ہم پر کرم فرما

آمین

ہم پر رحم فرما

آپﷺ سے لوگوں نے دریافت کیا-اللہ تعالی نے فرمایا ہے (تم مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا) لیکن اس کی کیا وجہ ہے کہ ہم دعا مانگتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں،

آپﷺ نے جواب دیا-تمہارے دل دس چیزوں کی وجہ مردہ ہو چکے ہیں اس لئے تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوتیں

١ تم اللہ تعالی کو پہچانتے ہو، مگر اس کا حق ادا نہیں کرتے
٢ تم قرآن پاک پڑھتے ہو، مگر اس پر عمل نہیں کرتے
٣ تم شیطان سے دشمنی کا دعوی کرتے ہو، مگر پھر بھی اسے دوست بنائے ہوئے ہو
٤ تم محبت رسول کا دعویٰ کرتے ہو، مگر اس کی سنتوں نہیں اپناتے
٥ تم جنت میں جانے کا شوق رکھتے ہو، مگر اس کے لئے نیک اعمال نہیں کرتے
٦ تم دوزخ سے ڈرنے کا دعوی کرتے ہو،مگر گناہوں سے پرہیز نہیں کرتے
٧ تم موت کو یقینی سمجھتے ہو، مگر اس کی تیاری نہیں کرتے
٨ تم دوسروں کے عیب نکالتے ہو، مگر اپنے عیب نہیں دیکھتے
٩ تم اللہ تعالی کا رزق کھاتے ہو، مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے
١٠ تم مردوں کو دفن کرتے ہو، مگر ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے

یا اللہ ہم پر رحم فرما اور اپنا خاص کرم فرما. آمین

Ya Rabb Hum per Karm Farma


اپنا تبصرہ بھیجیں