جانے کہ اس کریم کو تُو ہے کے وہ پسند


زاہد نگاہِ کم سے کسی رند کو نہ دیکھ
جانے کہ اس کریم کو تُو ہے کے وہ پسند

جانے کہ اس کریم کو تُو ہے کے وہ پسند

کبھی کسی کو حقیر اور کم نہ سمجھو ،بڑائی اللہ جل شانہ کی صفت ہے جو اُ س کے ساتھ خاص ہے ، انسان کو چاہئیے کہ اپنے آپ کو کبھی بھی بڑائی کا شکار نہ ہونے دے ، کیونکہ جب انسان اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے تو لازمی طور پر دوسرے اسکی نگاہ میں حقیر ہوجاتے ہیں ، اور انسان کے لیے یہ صورت انتہائی خطرناک کہ وہ اپنے آپ کو بڑا اور دوسرے کو حقیر سمجھے. بسا اوقات وہ شخص جسے ہم حقیر سمجھ رہے ہوتے ہیں اللہ کے یہاں اسکا بڑا درجہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا اس سے خصوصی معاملہ ہوتا ہے جو ہمیں محسوس نہیں ہوتا. بعض اوقات ایسے معاملات اللہ تعالٰی مخلوق کی ہدایت کی لئیے ظاہر بھی فرمادیتے ہیں ، چناچہ کسی کو بھی اپنے سے چھوٹا یا حقیر نہ سمجھو –

Zaahid Nigah e Kam Say Rnd Ko Na Dekh
Janay Keh Us Kareem Ko Tu Hay Keh Wo Psnd


اپنا تبصرہ بھیجیں