ہرمسئلے کا حل


ہمارے پاس ہرمسئلے کا حل ہوتا ہے
بس مسئلہ دوسروں کا ہونا چاہیے

ہرمسئلے کا حل

اکثر و بیشتر گھرانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اختلافات اور تنازعات بڑوں کے درمیان ، بڑوں اور بچوں کے درمیان، اور بہن بھائیوں کےد رمیان ہو سکتے ہیں ۔ ہر ایک خاندان کا مل جل کر رہنے کا یہ ایک قدرتی حصہ ہے۔ جب مسائل طویل عرصے تک قائم رہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے حل ڈھونڈنا ناممکن ہے ۔لیکن جیسے ہی کسی دوسرے کا مسئلہ سامنے آجائے تو آدمی اس طرح مشورے دیتا ہے جیسے عقل کل کا مالک ہو، اور پھر دو چار لوگوں میں بیٹھ کے اپنی تعریفیں کرواتا ہے اور اس آدمی کو کبھی درست اور کبھی عجیب و غریب مشورے دیتا ہے- جیسے ہے مسئلے کا حل اسی کے پاس ہے یہ صورت حال سب کے لیئے بوجھ اور تکلیف کا باعث ہوتی ہے ۔ مسائل کے حل کے جو اصول ہیں ان کو آپ خود استعمال کر کے اختلافات اور دیگر مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ اس سے کسی کو کسی سے مشورے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی- ان اصولوں کو آپ خوشگوار مشاغل ڈھونڈنے اور ان میں حصہ لینے اور روز مرہ کے قدرے مشکل مسائل کے حل کےلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اصولوں کو آپ گھر پر آپس میں بات چیت میں استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ ایک دوسرے کی رائے کو سمجھ سکیں اور نئے حل تلاش کر سکیں ۔ یہ بچے کو اپنی زندگی کے اہم پہلوئوں کو متاثر کرنے کا احساس بھی دلاتے ہیں ۔

Hamary Pass Har Maslay Ka Hal Hota Hai
Bas Masla Dosroon Ka Hona Chahey


اپنا تبصرہ بھیجیں