درود پاک کثرت سے پڑھیں


اللَّھمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ

درود پاک کثرت سے پڑھیں کیونکہ اسکی بہت فضیلت ہے

• حبیب خدا ﷺ پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔

• درود پاک پڑھنے والے کے لئے رب تعالیٰ کے فرشتے رحمت اوربخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔

• درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔

• درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ اِلٰہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائيگی۔

• پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گذر جائیگا۔

• درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے۔

• درود پاک پڑھنے والاقیامت کے دن بس لوگوں سے زیادہ آنحضور ﷺ کے زیادہ قریب ہوگا۔

• درود پاک پڑھنے سے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔

• ایک بار درود پاک پڑھنے والے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دس درجے بلند ہوتے ہیں اور دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

• جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

• درود پاک سے (نیک) عمل پاک ہوجاتے ہیں۔

• درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ استغفار کرتا ہے۔

• درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔

• درود پاک پڑھنےوالے کا گناہ تین دن تک فرشتے نہیں لکھتے۔

• درود پاک پڑھنے سے آنحضور ﷺ کی محبت بڑھتی ہے۔

• درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر آنحضور ﷺ کے کندھے مبارک کے ساتھ چھوجائیگا۔

• سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو آنحضور ﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے-

Drood Pak Kasrat Say Prhen
Allah Huma Sallay Ala Muhammadiw Ala Ale Muhammad


اپنا تبصرہ بھیجیں