مجھے دیدار سے مطلب، رخ سرکار ﷺ سے مطلب


کسی کو طلب حوروں کی، کوئی ہے طالب کوثر
مجھے دیدار سے مطلب، رخ سرکار ﷺ سے مطلب

رخ سرکار ﷺ

زُلفِ سرکار ﷺ سے جب چہرہ نکلتا ہو گا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہو گا

اے حلیمہ تو بتا تو نے تو دیکھا ہو گا
کیسے تجھ سے میرا محبوب ﷺ لپٹتا ہوگا

قابل رشک ہے صدیق وہ تیرا آنسو
غار میں آپ ﷺ کے رُخ پر جو ٹپکتا ہو گا

کتنی خوش بخت ہیں وہ گلیاں یارو
جن میں بن ٹھن کے میرا محبوب ﷺ نکلتا ہو گا

جب کبھی آپ اندھیرے میں نکلتے ہوں گے
شبِ تاریک میں خورشید بھی چمکتا ہو گا

مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
کہ شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا

Kisi Ko Talb Hooron Ki, Koi Hay Taalb E Kosar
Mjhy Deedar Say Mtlb, Rukh e Srkar Say Mtlb


اپنا تبصرہ بھیجیں