سکون دینے والی اللہ کی ذات ہے


دکھ دینے والے ہزار لیکن- – –
سکون دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے

سکون دینے والی صرف الله کی ذات ہے

بے شک کامیابی اللہ کی طرف سے ہے اور دلوں کا سکون اس کی یاد میں ہے۔ اللہ نے فرمایا

’’اوراگران کوکوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے توکہتے ہیں کہ یہ خداکی طرف سے ہے اوراگرکوئی گزند پہنچ جائے تو کہتے ہیں یہ تمھارے سبب سے ہے ۔کہہ دوان میں سے ہرایک اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ ان لوگوں کوکیا ہو گیا ہے کہ یہ کوئی بات سمجھنے کانام ہی نہیں لیتے ۔ ‘‘ (نساء4: 78)

عن ابی ہریرة رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا یقعد قوم یذکرون اللہ الا حفتھم الملئکة، وغشیتھم الرحمة، ونزلت علیھم السکینة، وذکرھم اللہ فیمن عندہ․

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جہاں کہیں اللہ کے بندے اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو لازمی طور پر فرشتے ہر طرف سے ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں او ران کو گھیر لیتے ہیں اور رحمت الہٰی ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور ان پر سکینہ کی کیفیت نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے معتبر ملائکہ میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔“

دل کا سکون کون نہیں چاہتا؟ ہر دور میں ہر انسان کی یہ چاہت رہی ہے کہ مجھے دل کا چین اور اطمینان مل جائے۔ اس اطمینان کو انسان نے جگہ جگہ تلاش کیا۔ کسی نے مختلف رسالوں اور کتابوں کے پڑھنے میں سکون پایا، کسی نے سیر وتفریح کے مقامات میں جاکر اطمینان پایا، کسی نے باغات میں جاکر درختوں اور پودوں کے درمیان گھوم پھر کر او رپھولوں کے رنگ وبو میں سکون تلاش کیا، کسی نے کھیل کود اور جدید تفریحی آلات کے ذریعہ سکون واطمینان پانے کی کوشش کی۔

لیکن انسان نے خود سے جتنے راستے سکون حاصل کرنے کے لیے تلاش کئے، ان میں کسی طریقے میں وقت برباد ہوا،کہیں لوگوں سے دکھ پہنچے، کہیں پیسہ ضائع ہوا، کہیں ایمان واخلاق کی خرابی آگئی اور کبھی صحت کو بھی کھو دیا۔ یہ درست ہے کہ ان چیزوں میں بھی وقتی طور پر سکون ملتا ہے۔ لیکن خالق کائنات، جس نے ہمارے جسم کی مشین کو بنایا، اس ذات حکیم وخبیر نے ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے ذریعہ سکون حاصل کرنے کی بہترین تعلیم عطا فرمائی: سورہٴ رعد کی 28 ویں آیت میں فرمایا:

﴿ الا بذکر الله تطمئن القلوب﴾․
”آگاہ رہو اللہ کی یاد سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔“

اطمینان قلب ایک بہت بڑی نعمت ہے، اسے دولت سے نہیں خریدا جاسکتا۔ مادیت پرستی کی دوڑ میں انسان سکون کے لیے بے قرار ہے ۔ اس نعمت کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ اللہ سے تعلق قائم کرنا او راس کی یاد دل میں بسا لینا ہے۔

دکھ دینے والے ہزار لیکن- – –
سکون دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے

Dukh Denay Walay Hzaar Lekin
Skoon Denay Wali Sirf Allah Ki Zaat Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں