مشکلیں قلیل ہو جائیں گی


سجدے طویل کر دیں
مشکلیں قلیل ہو جائیں گی

سہیل ممتاز خان

مشکلیں قلیل ہو جائیں گی

فقر انسان کو کفر تک لے جاتا ہے۔ ہمارے اردگرد مجبوریوں کی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں انسان کو اپنی عزت‘ اپنی جان‘ مال حتیٰ کہ اولاد کا سودا کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں اور فقر تو انسان کو نہ صرف غیراللہ سے مانگنے پر مجبور کرتا ہے بلکہ چوری‘ قتل‘ زنا پربھی اکساتا ہے۔ کیا ہماری نگاہوں کے سامنے سے بارہا یہ آیت نہیں گزری:
ترجمہ: ’’اور جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وہ پکارے‘ قبول کرتا ہوں‘ اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ میری بات مان لیں اور مجھ پر ایمان رکھیں‘ یہی انکی بھلائی کا باعث ہے۔‘‘ (سورۃ البقرہ: 186)

اللہ تعالیٰ کے نزدیک انسان کا سب سے بڑ ا شرف یہ ہے کہ وہ اپنے اس چہرے اور سر کو پروردگار کے سامنے زمین پر ڈال دے ۔ یہ وہ عبادت ہے جسے ہم سجدہ کہتے ہیں ۔ سجدے میں انسان کا سر اور ناک زمین پر رگڑ تا ہے اور اس کا وجود اس ہستی کے سامنے ڈھہ پڑ تا ہے جس نے اسے سب کچھ عطا کر رکھا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ انسان سجدہ میں رب کا قرب حاصل کر لیتا ہے اور اسکی مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔

اللہ پاک کو ہمارا اس سے مانگنا اور اسکو کیے گئے سجدے بہت پسند ہیں اور اللہ پاک کو کیے گئے سجدے کبھی رایئگاں نہیں جاتےوہ تو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔ اپنے درپر آئے سائل کی جھولیاں بھر دیتا ہے‘

۔ اللہ نے فرمایا ہے
’’صبر اور صلوٰۃ کے ذریعے مانگو‘‘

Sajday Tweel Ker Den
Mushklen Qleel Ho Jaen Ge
Suhail Mumtaz Khan


اپنا تبصرہ بھیجیں