اے دلوں کو پھیرنے والے


اے دلوں کو پھیرنے والے!
میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ

اے دلوں کو پھیرنے والے

ایسے وسائل جن سے ایمان اور یقین مزید محکم اور پختہ ہو جاتا ہے، ان کی وجہ سے انسان مزید نیکیوں کیلیے کوشش کرتا ہے اور عمل صالح بجا لاتا ہے، انہی وسائل کے باعث انسان ایمان کی مٹھاس پاتا ہے۔ ان وسائل میں یہ شامل ہے کہ: اللہ تعالی کی جانب سے صراطِ مستقیم کی ہدایت مانگیں، اسی لیے ہر مسلمان اپنی ہر نماز کی رکعت میں لازمی طور پر کہتا ہے:

(اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ)
ترجمہ: ہمیں سیدھے راستے کی رہنمائی فرما۔

اسی طرح طبرانی کی معجم الکبیر : (7135) میں شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (شداد بن اوس! جب تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ سونا چاندی جمع کر رہے ہیں تو تم ان کلمات کو ذخیرہ کرنا:
” اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَالْعَزِيمَةَ عَلَى الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ “[یا اللہ! میں تجھ سے دین پر ثابت قدمی اور بھلائی پر پختگی کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے تیری رحمت اور تیری مغفرت کا موجب اور یقینی سبب بننے والے اعمال کا سوال کرتا ہوں

اسی طرح اللہ کے دین پر پختگی اور استقامت کا اظہار ہو ، دین کے بارے میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی کا اظہار نہ ہو، فرمانِ باری تعالی ہے:
وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
ترجمہ: اور یقیناً میرا راستہ ہی سیدھا ہے ؛ چنانچہ صرف اسی پر چلو دیگر راستوں پر مت چلو، تو پھر تمہیں سیدھے راستے سے ہٹا دیں گے، اللہ تمہیں اسی بات کی تاکیدی نصیحت کرتا ہے، تا کہ تم متقی بن جاؤ۔[الأنعام :153]

ایسے ہی فرمایا:
يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
ترجمہ: اللہ تعالی قولِ ثابت کے ذریعے ایمان لانے والوں کو دنیا اور آخرت میں ثابت قدم بناتا ہے۔[ابراہیم:27]

ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے سبب کے بارے میں کہتے ہیں:
“شیطان ابن آدم کے دل پر جم کر بیٹھ جاتا ہے تو جیسے ہی ذکر الہی بھول جائے اور غافل ہو جائے تو وسوسے ڈالتا ہے، پھر جیسے ہی اللہ کا ذکر کرے تو پیچھے ہٹ جاتا ہے” انتہی

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تم اللہ تعالی کو یاد رکھو، اللہ تعالی تمہاری حفاظت فرمائے گا، تم اللہ تعالی کو یاد رکھو تم اسے اپنی سمت میں پاؤ گے (ترمذی: 2516)

جیسے کہ فرمانِ باری تعالی ہے:
وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْواهُمْ
ترجمہ: اور جو لوگ ہدایت کے متلاشی ہوتے ہیں اللہ انہیں مزید ہدایت سے نوازتا ہے اور انہیں تقوی بھی عنایت فرماتا ہے۔

Ay Dilon Ko Phernay Walay
Meray Dil Ko Apnay Deen Per Saabt Qadm Rakh


اپنا تبصرہ بھیجیں