اللہ! روزقیامت چہرےروشن رکھنا


اے ہمارے رب
ہمارے چہرے روز قیامت روشن رکھنا

روزقیامت چہرےروشن رکھنا

يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ١٠٦ آلہ عمران
جس دن بعضے منہ سفید اور بعضے منہ سیاہ ہوں گے سو وہ جن کے منہ سیاہ ہوں گے ان سے کہا جائے گا کیا تم ایمان لا کر کافر ہو گئے تھے اب اس کفر کرنےکے بدلے میں عذاب چکھو
وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّـهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿١٠٧﴾
اور سفید چہرے والے اللہ تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہونگے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

دوسری جگہ ارشاد باری تعالٰی ہے

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ 22؀ۙ القیامه
اس روز بہت سے چہرے ترو تازہ اور بارونق ہوں گے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ 23؀ۚ القیامه
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہونگے (١)

وَوُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ 24؀ۙ القیامه
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق) اور اداس ہونگے (١)

تَظُنُّ اَنْ يُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ 25؀ۭ القیامه
سمجھتے ہونگے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا (۱)

ایک اور جگہ اللہ کا فرمان کچھ یوں ہے

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ 38؀ۙ عبس
اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے۔

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ 39؀ۚ عبس
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے (١)

وَوُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ 40؀ۙ عبس
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے۔

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ 41؀ۭ عبس
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی (١)

اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ 42؀ۧ عبس
وہ یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے (١)

سید نا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے (یعنی اسے خوش رکھے) جس نے ہم سے کوئی چیز (بات) سنی اور پھر بالکل اسی طرح دوسروں تک پہنچا دی جس طرح سنی تھی۔ اس لیے کہ بہت سے ایسے لوگ جنہیں حدیث پہنچے گی وہ سننے والے سے زیادہ سمجھ اور علم رکھتے ہوں گے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 566

Ay Hmaray Rabb
Hmary Chehray Roz E Qyaamt Roshan Rkhna


اپنا تبصرہ بھیجیں