والدین کے لیئے خاص دعا


رَّبِّ ارْحَمْہمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
اے اللہ!

ان پر ویسے ہی رحم کر
جیسےانہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی

آمین

ان پر ویسے ہی رحم کر



اللہ تعالی نے جہاں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے وہی پر ان کے لیے دعا کرنے کی تعلیم بھی ارشاد فرمائی ہے، چناں چہ ارشاد خداوندی ہے:

رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً (الاسراء :24)
یعنی: اے میرے پروردگار! تو میرے والدین پر ایسے ہی رحم فر ماجیسا کہ انہوں نے بچپن میں رحمت و شفقت کے ساتھ میری پرورش کی ہے۔

ہر نماز کے بعد والدین کے لیے دعا کرنے کا معمول بنالیں، دو بہت آسان دعائیں جن کی تعلیم خود اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں دی ہے، ایک ماقبل والی اور دوسری یہ:

رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ (الإبراہیم: 41)
یعنی اے میرے پروردگار ! روزحساب تو میری، میرے والدین کی اور تمام ایمان والوں کی بخشش فرما۔

حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے فرمایا :” من صلی الصلوات الخمس فقد شکر اللّٰہ، ومن دعا للوالدین في أدبار الصلوات الخمس فقد شکر الوالدین․“ (تفسیر الخازن المسمی: لباب التأویل في معانی التنزیل، سورة لقمان: 5/216)

یعنی جس نے پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کا اہتمام کیا تو گو یا اس نے اللہ کا شکر ادا کیا اور جس نے پانچ نمازوں کے بعد والدین کے لیے دعائے خیر کی تو گویا اس نے والدین کا شکر ادا کیا۔ اولاد کی دعا سے والدین کے درجات بلند ہوتے ہیں، حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جب حضرت موسی علیہ السلام اللہ کی ملاقات کے لیے گئے تو وہا ں عرش کے سائے تلے ایک شخص کو دیکھا اور اس کی حالت اتنی اچھی تھی کہ خود موسی علیہ السلام کو اس آدمی پر رشک آیا تو موسی علیہ السلام نے اللہ تعالی سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا کہ اے اللہ ! تیرا یہ بندہ کون ہے ؟ اللہ تعالی نے فرما یا :

کان لا یحسد الناس علی ما آتاہم اللّٰہ من فضلہ، وکان لا یعق والدیہ، ولا یمشی بالنمیمة․ (مکارم الأخلاق لابن أبی الدنیا: 1/86، رقم الحدیث: 257) یعنی یہ شخص تین کا م کر تا تھا ۔ جو چیزیں میں نے اپنے فضل وکرم سے لوگوں کو نعمتیں عطا کی ہیں ان پر حسد نہیں کر تا تھا۔ والدین کی نا فر ما نی نہیں کر تا تھا۔ چغل خوری نہیں کر تا تھا ۔

کس قدر خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے والدین زندہ ہیں اور وہ ان کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرتے ہیں اور ان کے لیے جنت کے دو دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ ََ اللہ تعالی تمام اہل ایمان کو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی توفیق سے نوازے، آمین، ثم آمین!



Rabbir Hamhuma Rabbayani Saghira
Ay Allah! Un Par Waisy Hi Reham Kar Jaisy Unhon Ny Mere Bachpan Mein Meri Parwarish Ki
Ameen


اپنا تبصرہ بھیجیں