پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے اوقات نہیں


جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ

پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے

انسان بدلتا نہیں بلکہ بدلتے حالات کے ساتھ اس کا اصلی چہرہ سامنے آجاتا ہے زمانہ تب بدلتا ہے جب انسان بدلتا ہے، اور انسان تب بدلتا ہے جب اسکا کردار بدلتا ہے۔ کردار سوچ بدلنے کا نتیجہ ہوتا ہے اور سوچ کا بدلاؤ زیادہ تر حالات سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کم ظرف لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے تو وہ بدل جاتے ہیں آسمان سر پر اٹھاتے ہیں۔ لوگ بھی خوش آمد کر کرکے ان کو سر پر بٹھاتے ہیں۔ لوگوں کی رائے بدل جاتی ہے یہاں پر، کوئی اس کو ذہین سمجھنے لگتا ہے تو کوئی خوش نصیب کوئی قسمت دار تو کوئی محنتی کا نام سونپ دیتے ہیں حیثیت سے زیادہ عزت ملنے پر وہ اکثر تمیز نام کی چیز بھول جاتا ہے اسکا سوچ بدل جاتا ہے اور احساس برتری کا شکار ہو جاتا ہے-

پیسے سے ہم اپنا گھر بار، رہن سہن، کھانا پینا غرض پوری زندگی بدل تو سکتے ہیں لیکن ہماری اوقات وہی رہتی ہے جو اصل میں ہوتی ہے ہماری اوقات پہ پیسے کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہاں اگر انسان اعلیٰ ظرف ہے تو اچھا بدلاؤ ہوتا ہے وہ اپنی اوقات کبھی نہیں بھولتا اسی لیے کہتے ہیں:

پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے اوقات نہیں

Paisa Hassiyat Badl Skta Hay
Auqaat Nahi


2 تبصرے “پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے اوقات نہیں

  1. مجھۓ شعور سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے آپ کی باتیں دل جیت لیتی ہیں
    میں ایک کمپیوٹر گرافک ڈٰزائینر ہوں کبھی بھی میری ضرورت ہو تو بندہ حاضر ہے
    یہ جو آپ ڈیزائیننگ وغیرہ کرتے ہیں میرا بھی یہی کام ہے
    (شکریہ)

Leave a Reply to admin Cancel reply