میری پہچان پاکستان
یہ وطن ہمارے لیے اللہ کا انعام ہے تحفہ قدرت ہے یہ بیش بہا نعمتوں سے مالا مال یہ ملک خزینہ ہے دولت کا۔ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کے اگر یہ ملک نا ہوتا تو ہم کہاں ہوتے کس حال میں ہوتے۔ذرا سوچیے .اگر ہم الگ قوم نا ہوتے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں نہ دی ہوتیں تو ہم آج کہاں ہوتے ..ذرا باہر نکلیے اور اس فضا میں سانس لیجیے۔ اس آزادی کو محسوس کرو ان پاک فضاؤں میں، اس مٹی کی سوندھی مہک میں رب کا شکر ادا کرو۔ اس بیش قیمت نعمت کے لئے، اے عزیزِ من سب پاکستانیوں کا عزم ہے تیری سلامتی اور تیری ترقی، آزادی کاجشن برپا ہے اس وطن کی گلیوں، محلوں میں، آزادی کی خوشی عیاں ہے ان سبز پوشاکوں ان چمکتے چہروں سے ۔
قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز تاریخ کا حصہ ہیں۔ شکست بھی برداشت کرنی پڑتی ہے اور فتح کی خوشیاں بھی نصیب ہوتی ہیں لیکن یہ سب کچھ وطن دشمن عناصر سے مقابلہ کرکے عمل میں آتا ہے۔ آج کی نسل پاکستان سے خائف ہو رہی ہے تو دل دٌکھ سے بھر جاتا پاکستان میں کیا کمی ہے, لیکن اپنے دل سے پوچھیئے تو آواز آئے گی “نہیں میرے پاکستان میں کوئی کمی نہیں”۔
دنیا کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک بڑی مسجد فیصل مسجد پاکستان میں ہے, دنیا کی پانچویں بڑی آرمی پاکستان کی ہے, دنیا کی آٹھ خوبصورت اور بلند ترین چوٹیوں میں سے چھ پاکستان میں ہیں ,پاکستان میں پانچ دریا بہتے ہیں,پاکستان کا چالیس فیصد رقبہ میدانی ہے, دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ پاکستان میں ہے۔
یہاں وفاداروں,جانبازوں اور دلیروں کی کمی نہیں پاکستان جناح کا خواب تھا, اور اس ریاست کا وجود میں آنا مسلمانوں کی ضرورت تھا۔میں پاکستانی ہوں,مجھے فخر ہے اپنے پاکستانی ہونے پر۔
–
یہ تقر یر بہت اچھی ہے پر چھوٹی ہے آگے تو اسے 4منٹ تک بیان کرنا ہے