پاکستان پائندہ باد


پاکستان پائندہ باد

قوم کی خوش نصیبی ہے کہ اس پرفتن دور میں بھی محب وطن افراد نے نظریِہ پاکستان کا علم بلند کیا ہوا ہے ان افراد کو رب العزت نے بے پناہ عزت سے نوازتے ہوئے قوم کے دلوں میں ارفع مقام عطا فرمایا ہے جو صرف ایک اللہ کے بابرکت ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے حق وسچ کا علم بلند کرنے سے کبھی نہیں ڈرتے اور یہی وجہ ہے کہ پاک رب کی ذات ان سے نظریِہ پاکستان کا اعلیٰ وارفع کام لے رہی ہے۔

لیکن آج ان سطور کے ذریعے میں بھی حلف لیتا ہوں کہ ”میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر سچے دل سے عہد کرتا ہوں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کے اساسی نظریہ کے تحفظ فروغ اور اس پر عمل کرنے کو اپنا جزوایمان سمجھوں گا اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر اپنے تمام ذاتی طبقاتی اور علاقائی مفادات پر مقدم رکھوں گا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ پر میرا ایمان ہے اور قائداعظمؒ کے فرمان کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا میری منزل مراد ہے وطن عزیز پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد میرا نصیب العین ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس عہد کو پورا کرنے اور پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)“

پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

پاکستان

Pakistan Painda Baad


اپنا تبصرہ بھیجیں