آپ کی منصوبہ بندی اور رب کریم


اللہ آپ کی منصوبہ بندی کو اس وقت تک توڑ دیتا ہے
جب وہ دیکھتا ہے کہ آپ کی منصوبہ بندی آپ کو توڑنے والی ہے

آپ کی منصوبہ بندی اور رب کریم

صحیح منصوبہ بندی درست اقدام کی پہلی منز ل ہے۔ کسی مثبت نتیجے کے حصول کے لیے انسان کئی سمتوں میں ہزار کوششیں کر سکتا ہے پر ہر کوشش قابلِ ستائش اور بہتر نتیجہ کی ضامن نہیں ہوتی لیکن اچھی اور صحیح منصوبہ بندی کامیایابی کے حصول کے لیے لازمی ہے۔ ہم اپنے لئے کچھ اور سوچتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ہم سے بھی اچھا سوچا ہوتا ہے ۔ ہم اپنے خوابوں اور مقاصد کے حصول کے لئے کیا کیا نہیں کر جاتے ہم انسان بہت کم یہ بات سمجھتے کہ اللہ پاک کی حکمتیں اور کام ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ اور یہ سنا ہی ہوگا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے یہ بالکل صحیح سنا ہے۔ اوریہ بھی کسی نے سچ کہا ہےکہ

”اللہ آپ کی منصوبہ بندی کو اس وقت تک توڑ دیتا ہے
جب وہ دیکھتا ہے کہ آپ کی منصوبہ بندی آپ کو توڑنے والی ہے“

باری تعالی نے خلقِ انسان سے پہلے اس کا منصوبہ تیار کیا اور وہی صحیح انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے:

” وَخَلَقَ کُلَّ شَیْْء ٍ فَقَدَّرَہُ تَقْدِیْراً “
اور اس نے ہر چیز پیدا فرمائی پھر مکمل منصوبہ بندی فرمائی ،اسطرح کہ ہر چیز کو صحیح اندازہ پر رکھا اور مقدر فرمادیا۔
” وَکَانَ أَمْرُ اللَّہِ قَدَراً مَّقْدُوراً“(الاحزاب : ۳۸)،
اور اللہ کا امر باضابطہ مقدر کردہ ہے،جس میں نہ کوئی کمی ہے ،نہ ہی کوئی عیب،

ارشاد ربانی ہے:
” إِنَّا کُلَّ شَیْْء ٍ خَلَقْنَاہُ بِقَدَرٍ وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ کَلَمْحٍ بِالْبَصَر “(القمر:۴۹ ۔ ۵۰)۔

حقیقت میں ہم نے ہر چیز پہلے سے طے شدہ منصوبہ سے پیدا کی،ہمارا معاملہ و کام تو ایک دم میں پلک جھپکنے کی طرح ہوتا ہے،

یعنی مقررہ منصوبہ و تقدیر کو وجود میں لانا ایک دم کا کام ہے، جیسے آنکھ جھپکنے میں زیادہ دیر کی ضرورت نہیں، اسی طرح ہمارے کام میں بھی کسی طرح کی دیری نہیں ہوتی۔
اس کی مثالیں ہمارے پیارے نبی محمدﷺ کی خوبصورت زندگی سے ملتی ہیں ، کفار نے انکو کیاکیا تکالیف نہیں دیں ہمارے رہبرﷺ نے ہجرت کے موقع پر جو منصوبہ بندی فرمائی وہ سخت حالات میں ہمارے لیے منصوبہ بندی کے میدان میں بہترین رہنمائی ہے۔

Allah Apki Mnsooba Bndi Us Wqt Tor Deta Hay
Jab Wo Dekhta Hay Keh Ap Ki Mansooba Bndi Apko Tornay Wali Hay


آپ کی منصوبہ بندی اور رب کریم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں