معاشرے میں عورت کا مرتبہ


اس معاشرے میں عورت کا مرتبہ
کیسے بلند ہو سکتا ہے
جہاں مردوں کی لڑائی میں
گالیاں ماں بہن کی دی جاتی ہیں

اس معاشرے میں عورت کا مرتبہ

اس معاشرے میں عورت کا مقام و مرتبہ کیسے بلند ہو سکتا ہے جہاں مردوں کی آپس کی لڑائی میں گالی ماں، بہن، بیٹی کی دی جاتی ہوں

ہمارے معاشرے کا انتہائی تاریک پہلو ہے کہ آدمیوں کی آپس کی ذاتی لڑائیوں میں گالیاں شریف بے قصور خواتیں کو ہی کیوں دی جاتی ہیں ہم عورت کی ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی ہر حیثیت میں عزت اور احترام کرتے ہیں۔ ہم عورت کی عزت اور احترام درج بالا رشتوں سے قطع نظر بھی بہت کرتے ہیں لیکن لڑائی جھگڑوں کی صورت میں مردوں کی لڑائی کی سزا ایک بے قصور عورت کو کیوں دی جاتی ہے؟ نفسیاتی جائزہ لیا جائے تو مردوں کا عورت کے ساتھ یہ رویہ ہمارے معاشرے میں عام ہے- عورت کو بُرے بُرے ناموں سے بلایا جاتا ہے-

صرف گالیاں ہی نہیں، اکثر محاورے بھی عورت کی تذلیل کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ پیر کی جوتی عورت، عورت کا تو دماغ ہی چھوٹا ہے، عورت مکار ہوتی ہے، عورت کے پیٹ میں بات ہی نہیں ٹھہرتی، عورت کمزور ہوتی ہے، عورت لگائی بجھائی کرتی ہے، عورت کو مرد سے زیادہ زیور سے پیار ہوتا ہے، عورت بے وفا ہوتی ہے، عورت بد زبان ہوتی ہے، عورت کی گواہی آدھی ہوتی ہے۔ ماں جسے سب سے زیادہ احترام کا درجہ ملنا چاہیئے اس کے ساتھ تُو تڑاخ کر کے بولنا مردانگی سمجھا جاتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں‌ زیادہ مرد آج بھی اپنی بیوی کو ہلکی پھلکی گالی دے دینا اپنا حق سمجھتے ہیں، ہمارے ہاں‌ مرد عورت کو نازیبا بات کہہ دینابھی اپنا حق سمجھتے ہیں‌، گالی دینے والے کوکوئی شرمندگی بھی نہیں ہوتی ہے اور یہ صرف ہم پاکستانی عورتیں‌ہیں‌جو برداشت کا اس قدر عظیم جذبہ رکھتی ہیں‌کیونکہ ہم مسلمان ہیں…. اللہ کا خوف دلوں‌میں‌باقی ہے!

ایک طرف جہاں عورت کو تحفظ دینے کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف وہاںماں بہن کی گالی دینے سے کبھی نہیں کتراتے۔گالی کسی نہ کسی کی ماں یا بہن کو ہی دی جاتی ہے اور وہ بیچاری بے قصور بلا وجہ اس غلاظت کی زد میں آ جاتی ہے۔گالی کا دائرہ کار گھوم پھر کے عورت کے گرد ہی محیط ہو جاتا ہے اور نہ جانے کب تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ اپنے غصے کا اظہار کسی کی ماں بہن کو گالی دے کر نکالتے ہیں- ہم چاہے جتنی بھی حقوق کی باتیں کرلیں ،دلیلیں دے لیں یا پھر خواتین کے حقوق کی جنگ لڑ لیں، وقت پڑنے پر گالی کسی عورت کی نام سے ہی دی جاتی ہے- ہر بے جان چیز کو نسوانیت سے منسلک کرنا اور طاقتور کو مردانگی کا درجہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ یہ عورت کی نفاست، سلیقہ مندی اور آداب ہیں جو ایک مرد کو مرد بناتے ہیں۔

Us Muashray Mein Aurat Ka Martba Kesay Buland Ho Skta Hy
Jahan Mrdon Ki Lrai Mein Gaaliyan Maa Behn Ki Di Jati Hen


اپنا تبصرہ بھیجیں