مسجد نبوی ﷺ کی اذانیں


یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے
آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

سننے کی جوقوت مجھے بخشی ہے خداوند
پھر مسجد نبویﷺ کی اذانیں بھی سنا دے

حوروں کی نہ غلماں کی نہ جنت کی طلب ہے
مدفن میرا سرکار کی بستی میں بنا دے

منہ حشر میں مجھ کو نہ چھپانا پڑے یارب
مجھ کو تیرے محبوب کی کملی میں چھپادے

مدت سے میں ان ہاتھوں سے کرتاہوں دعائیں
ان ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھمادے

عشرت کو بھی اب خوشبوئے حسان عطاکر
جو لفظ کہے وہ تو اسے نعت بنا دے

آمین

سننے کی جو طاقت مجھے بخشی ہے یا رب

Sun’nay Ki Jo Taqat Mujhay Bakhshi Hai Ya Rabb
Phir Masjid e Nabawi (PBUH) Ki Azanein Bhi Suna De


اپنا تبصرہ بھیجیں