لوگ چھوڑ جاتے ہیں


لوگ چھوڑ جاتے ہیں مگر
اللہ نہیں

لوگ چھوڑ جاتے ہیں

“اللہ مخلوق کو نہیں چھوڑتا… مخلوق اللہ کو چھوڑ دیتی ہے”

غور کیا جائے تو یہ بات بلکل سچ ہے کہ اس دنیا میں بھی اگر کوئی آپ سے سچی محبّت کرتا ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑتا آپ اسے چھوڑ کر کہیں چلے بھی جاؤ پر وہ آپکے پلٹنے کا انتظار کرتا ہے۔چاہے یہ محبت کسی بھی رشتے میں ہو جیسے ماں کی مثال لیں وہ اپنی اولاد کو کبھی دل سے نہیں نکالتی بھلے اولاد کچھ بھی کرے وہ ہر حال اپنے بچوں سے محتت ہی کرتی ہے۔ تو اللہ پاک جو انسانوں سے ایسی محبّت کرتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی شخص کسی سے نہ کر سکے تو وہ ہمیں کیسے چھوڑ سکتا ہے۔ ہر بار انسان ہی اللہ پاک کو چھوڑتا ہے اور ہر بار نقصان اٹھاتا ہے۔ اپنے محور سے دور ہو کر بھی کبھی نفع میں رہا ہے کوئی؟؟ ہر بار انسان کبھی دنیا کی محبّت میں کھو کر کبھی اپنے ہی نفس کی محبّت میں کھو کر کبھی مرتبے کی محبّت میں کھو کر اللہ کو چھوڑ دیتا ہے۔ کیونکہ محبّت ایک وقت میں صرف کسی ایک سے ہی کی جا سکتی ہے اسمیں دوئی کا تصوّر ممکن نہیں.اور یہ مقام یہ محبّت میں سب سے پہلا مقام صرف اور صرف اللہ ہی کیلیے ہے اور وہ ہی اسکے لائق ہے۔ ورنہ ہماری روح کبھی چین نہیں پا سکتی یہ ہے ہی اسلیے کہ اللہ سے سچی اور خالص محبّت کرے۔

یہاں ایک اور غور طلب بات یہ بھی ہے کہ انسان کی فطرت میں غلامی ہے۔ خاص کر اسکی اسیری جس سے یہ محبّت کرتا ہے۔ اگر ہم اسکو بانٹ دیں مختلف چیزوں میں تو بیک وقت ہم بہت ساری چیزوں کی غلامی میں ہوتے ہیں جیسے آجکل فیشن ہے جسنے دنیا کے بہت سے جوان لوگوں کو اپنا اسیر کر لیا ہے۔ دوسرا میڈیا ہے پیسہ ہے غرض یہ سب مادی چیزیں انسان کو اپنی غلامی میں جکڑے ہوے ہیں جبکہ مادی چیزوں اور کثرت کی محبّت انسان کو مزید بے چین کر دیتی ہے کیونکہ روح کی غذا نور ہے ہدایت ہے وہ جو اللہ کی طرف سے ہو روح اسکی غلامی کے لئے بنی ہے اللہ کی غلامی کے لئے۔ اور اسکی غلامی میں آ کر انسان دنیا کی غلامی کی تمام زنجیروں سے آزاد ہو جاتا ہے۔

Log Chor Jatay Hein Magr
Allah Nahi


اپنا تبصرہ بھیجیں