گفتگو شخصیت ظاہر کرتی ہے


کپڑے انسان کے جسم کو ڈھانپتے ہیں
اور گفتگو اس کی شخصیت کو

گفتگو شخصیت ظاہر کرتی ہے

اللہ رب العالمین نے ہر جاندار کو زبان دی ہے لیکن بولنے کا، اچھے میاری الفاظ چننے، استعمال کرنے اور شیرین زبان میں گفتگو کرنے کا شرف صرف انسانوں کو ہی عطا کیا ہے۔ انسان کی مختلف خصوصیات میں سے ایک خصوصیت گفتگو ہے۔ اچھا لباس بھی ضروری ہے پر اچھا لباس انسان کی پہچان نہیں ہوتی بلکہ الفاظ انسان کے متعلق اس بات کی ضامن ہیں کہ یہ شخص کیسی شخصیت کا مالک ہے- حقیقت یہ ہے کہ یہ لفظ ہی ہے جو انسان کے شیرین گفتگو کا لباس ہوتے ہیں یہی انسانی حسن کو دوبالا کرتے ہیں۔

معیاری الفاظ، سلیقہ مند اور شیرین گفتگو ہی انسانی کردار کے اعلی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ بعض مرتبہ انسان اپنی گفتگو کی وجہ سے ہی بےعزت ہوتا ہے۔سلیقہء گفتگو ضروری ہے اور بے حد معنی بھی رکھتی ہے ۔اسی کی وجہ سے انسان اپنی دلی کیفیات کا اظہار کرتا ہے۔ شیرین گفتگو ایک فن ہے یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان یا تو دل میں اترتا ہے یاپھر دل سے اتر جاتا ہے۔ گفتگو ہی سامنے والے کے عیب و ہنر کردار اور خاندان کا پتہ دیتا ہے۔ کبھی کبھار انسان کے پاس اچھے اور معیاری الفاظ تو بہت ہوتے ہیں پر بات چیت کرنے کا سلیقہ نہیں ہوتا اور اپنے تلخ لہجے کی وجہ سے وہ انسان اپنی شخصیت گنوا دیتا ہے۔ کئی مرتبہ لفظوں سے زیادہ لہجہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انسان اپنی گفتگو اور تحریر میں اپنے خیالات اور جذبات کو الفاظ کے ذریعے ہی بیان کرتا ہے۔ ہر انسان کے پاس اچھے اور برے الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ اب یہ اس انسان پر منحصر ہوتا ہے کون سے الفاظ کب کہاں اور کیسے استعمال کرنے چاہیے- بولنا اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی۔ سلیقے سے کی ہوئی گفتگو آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتی ہے اور بے ڈھب انداز سے بولے گئے جملے آپ کے لیے نت نئی پریشانیاں لے کر آتے ہیں۔ اخلاق سے گفتگو کیجیے اس پر کچھ خرچ نہیں آتا۔ اچھے اور برے الفاظ کی وجہ سے ہی انسان بلندیوں تک پہنچتا ہے یا منہ کے بل گرسکتاہے۔

Kpray Insan Kay Jism Ko Dhanptay Hein
Aur Guftgu Iski Shakhsiyat Ko


اپنا تبصرہ بھیجیں