خاموشی ایسا درخت ہے


خاموشی ایسا درخت ہے
جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا

یعنی خاموش رہنے والا انسان کبھی پھتاوے کی آگ میں نہیں جلتا اگرچہ خاموش رہنا مشکل بھی لگتا ہے لیکن اس کے بیش بہا فوائد ہیں- بہت زیادہ خاموش رہنے سے روشتوں میں دوریاں آتی ہیں لیکن خاموشی سے رشتوں میں خوبصورتی آتی ہے

خاموش انسان گہرے شفاف پانی کی طرح ھوتے ھیں
کم بولتے ھیں کم دکھہ اٹھاتے ھیں
معبود کے روبرو خاموشی عبادت
محبوب کے روبرو خاموشی حیا
والدین کے سامنے خاموشی فرمانبرداری
کائنات کے سارے راز خاموشی کے بطن میں ھی پوشیدہ ھیں
ایک خاموشی ھزار شکوؤں کا کتنا پیارا جواب ہوتی ھے

خاموشی ایسا درخت ہے

اگر ہم زبان کی پھیلائی ہوئی مصبیتوں کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ خاموشی میں کتنی راحت ہے۔ زیادہ بولنے والا مجبور ہوتا ہے کہ ہو سچ اور جھوٹ ملا کر بولے۔ آواز انسان کو دوسروں سے متعلق کرتی ہے اور خاموشی انسان کو دوسروں سے تعارف کرواتی ہے۔ زندگی سراپہ اور سر بستہ راز ہے اور راز ہمیشہ خاموش ہوتا ہے اور اگر خاموش نہ ہو تو راز نہیں رہتا۔

باطن کا سفر ، اندرون بینی کا سفر، من کی دنیا کا سفر، دل کی گہرائیوں کا سفر، رازِ ہستی کا سفر، دیدہ وری کا سفر، چشمِ بینا کا سفر، حق بینی کا سفر، اور حق یابی کا سفر، خاموشی کا سفر ہے۔خاموش انسان خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں۔ انسان بولتا رہتا ہے اور خاموش نہیں ہوتا کیونکہ خاموشی میں اسے اپنے روبرو ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنے رُو برو ہونا نہیں چاہتا۔

Kamoshi Aisa Drkht Hay
Jis Per Krva Phl Nahi Lgta


اپنا تبصرہ بھیجیں