اللہ کا ڈر


اللہ کا ڈر
ہر ڈر کو دور کر دیتا ہے

اللہ کا ڈر

تم فرماؤ اللہ سچا ہے تو ابراہیم کے دین پر چلو جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہاں راہ نما اسمیں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اسمیں آئے امان میں ہو اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو الله سارے جہاں سے بے پروہ ہے
سورہ آل عمران — آیات # ٩٥ – ٩٦ – ٩٧

اور یاد کرو ہمارے بندوں میں ابراھیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو بیشک ہم نے انھیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں
سورہ ص – ٣٨ — آیات # ٤٥ – ٤٦ – ٤٧

منافق ڈرتے ہیں کہ ان پر کوئی سورہ ایسی اترے جو انکے دلوں کی چھپی جتا دے تم فرماؤ ہنسے جاؤ اللہ کو ضرور ظاہر کرنا ہے جس کا تمہیں ڈر ہے – اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو تو کہیں گے کہ ہم تو یوں ہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرماؤ کیا اللہ اور اسکی آیتوں اور اسکے رسول سے ہنستے ہو – بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے مسلمان ہو کر اگر ہم تم میں سے کسی کو معاف کریں تو اوروں کو عذاب دیں گے اس لئیے کہ وہ مجرم تھے
سورہ التوبه – ٩ — آیت # ٦٤ تا ٦٥

Allah Ka Darr
Har Darr Ko Door Kr Deta Hy


اپنا تبصرہ بھیجیں