وقت قبر کھود رہا ہے


وقت چپ چاپ
ہماری قبر کھود رہا ہے

وقت چپ چاپ

اگر ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ ساری کی ساری کائنا ت پا بندی وقت کی زنجیر میں جکڑی ہوئی ہے- اور اگر غور کریں تو لگتا ہے ہر گزری ہوئی بات کل کی ہے- وقت کسی کا ا نتظار نہیں کرتا- گھڑی کی سوئیا ں کبھی نہیں رکتیں- اسکی ایجاد سے وقت کا پیمانہ اور آسان بنا دیا ہے اکژ واقعات کو گزرے مدتٌ ہو چکی ہے اپنی عمر کے متعلق ہمیں احساس ہوتا ہے کہ کل ہی تو ہم بچے تھے –

قرآن پاک میں العصر میں اللہ تعالیٰ زمانے اور گزرے ہوئے وقت کی وقت کی قسم کھا ئی ہے- عصر کی قسم ، بےشک انسان خصارے میں ہے مگر وہ جو ایمان لے آےُ اور نیک عمل کرے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے – اسلام کے تمام ارکان بھی ہمیں پابندی وقت کا درس دیتے ہیں پانچوں نمازوں کے اوقات مقرٌر ہیں اسی طرح رمضان المبارک کی افطاری اور سحری کے اوقات بھی مقرٌر ہیں اور حجٌ بھی مقرٌرہ وقت پہ ہوتا ہے گویا وقت کی پابندی اللہ تعالیٰ کو بھی پسند ہے- در حقیقت یہ تاریکی کا زینہ اور کامیابی کا راز ہے- وقت ایک انمول خزانہ ہے کوئی بھی دولت کا حصول ممکن ہے مگر وقت ایک ایسی دولت ہے جو گزر جائے تو کسی بھی قیمت پہ واپس نہیں آ سکتا-

وقت کا تقاضہ ہے کچھ بھی ہمیشہ مت سمجھنا
زندگی ایک حقیقت ہے اُسے اندیشہ مت سمجھنا

معقول سب ہوتا ہے مگر اعتبار کی حد میں
ہر خوشامدی کو منزل کا سندیسہ مت سمجھنا

یہاں لطف بھی کہیں کہیں مجبور بنتے ہیں
حالات جوانی کو کبھی بھی وئشیہ مت سمجھنا

ہماری زندگیوں میں وقت کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وقت پر کئے جانے والے فیصلے اور بے وقت پر کئے جانے والے فیصلوں سے ہماری زندگیوں کا دھارا ہی بدل جاتا ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ درست وقت پر درست فیصلہ نہ کرنے پر ساری زندگی پچھتاتے رہتے ہیں-

زندگی لمحہ بہ لمحہ گزر رہی ہے اور ہمیں زندگی کے گزرنے کا احساس نہیں ہو رہا زندگی تو سب ہی گزارتے ہیں لیکن زندگی کو کامیابی سے بسر کرنا ہی زندگی کی نعمت کا شکر اور حق ادا کرنا ہے اور زندگی کا حق ہر گزرتے لمحے کی قدر کر کے ہی ادا کیا جا سکتا ہے زندگی کو کامیابی سے بسر کرنے میں وقت کی بڑی اہمیت ہے جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں پھر وقت بھی ان کی قدر کرتا ہے وقت کی قدر کرنے والے دنیا میں ہمیشہ کامیاب و کامران رہتے ہیں- موت کا وقت بھی متعین ہے جس کا اُسے علم بھی نہیں اس لئے کچھ پتہ نہیں کہ کب زندگی کی مہلت ختم ہوجائے اور وقت کے یہ گنے چنے لمحے ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔

ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ’’دو نعمتیں ایسی ہیں جنہیں اکثر لوگ ضائع کرتے ہیں، صحت اور فارغ وقت‘‘ ﴿بخاری﴾۔

Waqt Chup Chap Hmari Qabr Khod Raha Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں