إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ –
اللہ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے-﴿البقرة ۲۲۲﴾
اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے، ان سے محبت کرتا ہے اور آیندہ بھی محبت کرتا رہے گا۔ جب تک تم دائرۂ توبہ میں رہو گے، تب تک میرے دائرۂ محبوبیت میں رہو گے لیکن جو توبہ چھوڑ دے گا تو محبوبیت کے دائرہ سے اس کا خروج ہو جائے گا اس لیے ماضی میں جو غلطیاں کر چکے ان سے توبہ کر لو تو میرے محبوب ہوجاؤ گے لیکن آیندہ کے لیے اگر شیطان وسوسہ ڈالے کہ تم پھر یہ خطا کرو گےتو آیندہ کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں امید دلا دی کہ ہم ایسا صیغہ نازل کر رہے ہیں یعنی مضارع جس میں حال بھی ہے اور مستقبل بھی لہٰذا تم گھبرانا مت کہ اگر آیندہ بھی تم سے خطا ہو گی اور تم معافی مانگو گے تو ہم تمہاری توبہ کو قبول کریں گے اور دائرۂ محبوبیت سے تمہارا خروج نہیں ہونے دیں گے۔ ہم تمہاری خطاؤں کی معافی کے ذمہ دار اور کفیل ہیں کیوں کہ توبہ کرنے والوں سے ہم محبت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہم تم سے محبت کرتے ہیں اور آیندہ بھی محبت کرتے رہیں گے۔ وجہ یہ ہے کہ محبت میں سب کچھ ہے، کسی نعمت کا اس سے خروج نہیں ہے، ہر نعمت اس میں شامل ہے، اس میں رحمت بھی شامل ہے، مغفرت بھی شامل ہے، رزّاقیت بھی شامل ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مُتَطَھِّرِیْنَ فرمایا یعنی جس طرح سے میں تو بہ کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہوں اسی طرح مُتَطَہِّرِیْنَ یعنی جو بہ تکلف گناہ سے بچتے ہیں، گناہ سے بچنے میں تکالیف اُٹھاتے ہیں، گناہ چھوڑنے کا دل پر غم برداشت کرتے ہیں، اپنی حرام خواہش کا خون کرنے کی مشقت جھیلتے ہیں ان کو بھی میں اپنا محبوب بنا لیتا ہوں تو مطلب یہ ہوا کہ گناہوں کی نجاستوں سے پاک رہنے میں تم کو تکلیف اُٹھانی پڑے، کلفت پیش آئے تو اس سے دریغ نہ کرنا۔ جی نہیں چاہتا گناہ سے بچنے کو، مگر تم میری راہ میں تکلیف اٹھا لو۔ مجھے خوش کرنے کے لیے تکلیف اُٹھاؤ گے تو یہ تکلیف راہِ مولیٰ میں داخل ہو گی۔ اب تم خود فیصلہ کر لو کہ کس کی راہ میں تکلیف اٹھانے میں فائدہ ہے۔ تمہارے مزاج میں اگرچہ گناہ پسندی ہے لیکن ان سے بچنے میں تمہاری روح کو تو سکون ملتا ہے -گناہ چھوڑنے میں جو تکلیف ہو گی تمہارے نفس کو ہو گی، روح کو خوشی ہو گی اور تم روح سے زندہ ہو، نفس سے زندہ نہیں ہو۔ تمہاری گناہ کی جفا کاریاں اور بیوفائیاں سب روح کی بدولت ہیں۔ اگر میں تمہاری روح قبض کرلوں تو تم کوئی گناہ نہیں کر سکتے۔ تمہارا سببِ حیات روح ہے تو تم سببِ حیات کی کیوں فکر نہیں کرتے۔ جب تم اللہ کی نا فرمانی سے بچو گے تو کتنی حیات تم پر برس جائے گی۔ رحمۃ للعالمین صلی ﷲ علیہ وسلم کی رحمت نے جب دیکھا کہ ﷲ تعالیٰ تَوَّابِیْنَ کو اور مُتَطَہِّرِیْنَ کو محبوب رکھتے ہیں تو اُمّت کو یہ دعا سکھا دی کہ
اے ﷲ! مجھے تو بہ کرنے والوں میں اور بہ تکلف گناہوں کو چھوڑنے کی تکلیف اُٹھانے والوں میں اور غیر ﷲ کی محبت سے دل کو پاک کرنے کی مشقت جھیلنے والوں میں بنا دیجیے
آمین
آج -ابھی سے پختہ نیت کرلیں
پنجگانہ نماز بلاناغہ پڑھنی ہے
روزانہ کم ازکم 2 صفحے قرآن پاک کے پڑھنے ہیں
روزانہ صدقہ ضرور دینا ہے
1-1تسبیح استغفار/درود شریف/تیسرا کلمہ کی روزانہ کرنی ہے
روزے مکمل رکھنے ہیں
رمضان کے بعد بھی زندگی رمضان جیسی گزارنی ہے -انشاءاللہ
جب آپ رات کے وقت سونے لگیں تو %100 یقین کریں اس دن کی
* 5 نمازیں ضرور ادا کیں ہوں
* کم از کم 2 صفحے قرآن پاک کے(ترجمے کے ساتھ سمجھ کر)اور
* کسی نہ کسی شکل میں صدقہ ضرور ادا کیا ہو
اللہ پاک سے معافی مانگ کراور سب کو معاف کر کےسوئیں
سونے سے پہلے وضو کرنے کی عادت بنائیں
* لوگوں کی چھوٹی چھوٹی ضرورتیں پوری کریں
اللہ پاک آپ کے بڑے بڑے کام آسان کر دیں گے
* جوچیزالله پاک سے لینا چاہتے ہیں وہ لوگوں کو
بانٹنا شروع کر دیں (دولت،عزت،محبت,سکون )
* جس طرح آپکو اللہ پاک سے معا فی کی امید ہے
اسی طرح لوگوں کو معاف کر دیا کریں
استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه
بہت زیادہ فکر نہ کیا کریں
بلکہ بہت زیادہ استغفار کیا کریں
استغفار کرنے سے اللہ پاک وہ دروازے کھول دیں گے جو فکر کرنے سے کبھی نہیں کھل سکتے
چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتےہروقت استغفارکرتےرہاکریں
بلاناغہ صبح شام1-1 تسبیح استغفار کی کرنے کی عادت بنایں
ایک چھوٹی سی عادت بنا لیں
ہر وقت باوضو رہیں
اذان خاموشی سے سنیں اور جلد از جلد نماز کی تیاری کریں
چلتے, پھرتے، اٹھتے, بیٹھتے ہر وقت اللہ پاک کا ذکر – شکر اور استغفار کرتے رھیں
رات سونے سے پہلے وضو ضرور کریں
اللہ پاک سے معافی مانگ کر اور سب کو معاف کر کے سویں
پیارےمسلمانوں
قران پاک کے 2 صفحات پڑھنے میں صرف 5-7 منٹ لگتے ہیں
برائے مہربانی ! روزانہ کم از کم 2 صفحات باقاعدگی کے ساتھ پڑھنے کی ضرور 100 فیصد کوشش کریں (سمجھ کر ترجمہ کے ساتھ)
بہترین عمل وہ ہے جسکی پابندی کی جائے – چاہے وہ تھورا ہی نہ ہو
ایک عاجزانہ درخواست ہے
کہ پنجگانہ نماز کے لیے ضرور وقت نکالیں
اپنے گھر والوں کو بھی پنجگانہ نماز کا پابند بنائیں
آپ نے نیت / کوشش اور دعا کرنا ہے
توفیق اللہ پاک دیں گے
قرآن پاک میں کم و بیش 700 مرتبہ نماز کا حکم ہے
گھر/ روزگار / کاروبار میں خیر و برکت اور ترقی کے لیے
روزانہ فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح
سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم أستغفر الله
کرنے کی عادت بنا لیں – انشاء اللہ بہت جلد اچھے دن آئیں گے
“نماز کے لیے وقت ضرر نکالیں
فجر 10 منٹ
ظہر 15 منٹ
عصر 10 منٹ
مغرب 15 منٹ
عشاء 20 منٹ
ٹوٹل وقت 70 منٹ
دن میں 24 گھنٹے اور1440 منٹ ہوتے ہیں- ہمیں1440 منٹ میں سے صرف 70 منٹ اللہ پاک کو نماز کے لیے ضرور دینے چاہیں”
یہ کم از کم اوقات ہیں آپ اپنی سہولت سے وقت بڑھا سکتے ہیں
صدقہ
* راستے سے کسی چیز کا ہٹا دینا
* کسی کی طرف مسکرا کر دیکھنا
* کسی کو راستہ بتا دینا
* اچھی / نیک بات کی دعوت دینا
* کسی بھی مشکل میں مدد کرنا
سبحان الله – الحمد لله – الله اكبر کہنا صدقہ ہے
( صدقہ آنے والی دکھوں – پریشانیوں اور بیماریوں کو روکتا ہے )
سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم
چلتے ،پھرتے ،اٹھتے، بیٹھتے- ہر وقت اللہ پاک کا ذکر کرتے رہا کریں
( سفر کے دوران – ڈرائیونگ کرتے وقت)
(کھانا بناتے وقت – گھر کے کام کاج کرتے وقت)
(کہیں بھی – کسی بھی جگہ انتظار کے دوران)
نماز اور اللہ پاک کے زکر سے اپنے گھروں کو آباد رکھیں
رزق کی فراوانی کا نبوی نسخہ
* گھرداخل ھوکراونچی آواز میں سلام کریں
* ایک مرتبہ درود شریف اور
* ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں
** پنجگانہ نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لیے ضرور وقت نکالیں