سورۃ النمل (القرآن الكريم)


اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب و مقبول رسول ﷺ کی زبان پاک سے اعلان کرایا فرمایا

قُل لَّا يَعۡلَمُ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الۡغَيۡبَ اِلَّا اللّٰهُ‌ؕ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ‏ ﴿۶۵﴾
تم فرماؤ غیب نہیں جانتے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں مگر اللہ (ف۱۱۸) اور انہیں خبر نہیں کہ کب اٹھا ےٴ جائیں گے، ﴿۶۵﴾
Say (O Muhammad): None in the heavens and the earth knoweth the Unseen save Allah; and they know not when they will be raised (again)
سورۃ النمل

ارض و سماء کی کوئی خاکی ٗ نوری یا ناری مخلوق الغیب نہیں جانتی غیب اگر جانتا ہے تو صرف ایک اللہ جانتا ہے۔ علم غیب خاصہ خدا ہے۔ کتنے ظالم ہیں وہ لوگ جو خود اس ذات اقدس ﷺ کے لئے علم غیب کا ادِعاء باطل کرتے ہیں۔ جن کی زبان پاک سے اللہ رَب العزت نے یہ اعلان کرایا کہ زمین وآسمان میں کوئی بھی غیب نہیں جانتا۔ مگر اللہ!… تو عالم الغیب ہونے کی صفت اللہ رب العزت کے ساتھ خاص ہے۔ یہ صفت کسی مخلوق کے لئے ثابت نہیں۔ تو غیب کے خزانے اور کنجیاں سب اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں۔ اور کسی کو ان تک رسائی نہیں ٗ غیب صرف اللہ جانتا ہے ٗ اس کے سوااور کسی کو غیب کا علم نہیں۔

Kul Laa Yaa’lamu Man Fee s Samavaati Val Aardıl Gaayb Illalaah
Un Say Kaho, Allah Kay Siwa Aasmaanoon Aur Zameen Mein Koi Ghaib Ka Ilam Nahin Rakhta
Surah Namal


اپنا تبصرہ بھیجیں