اللّہ لاَ إِلَہ إِلاَّ ھو الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُہ سِنَۃ وَلاَ نَوْمٌ لَّہ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِہ إِلاَّ بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّہ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وَھوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
قرآن مجید کی تمام آیات میں سب سے اعظم ( بڑی ) آیت آيۃ الكرسی ہے
آیت الکرسی کی تلاوت شیطان اورجنات کے شرور سے حفاظت کرتی ہے
آیت الكرسی کا پڑھنا جان ، مال ، گھر وغیره کی حفاظت کا ضامن ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھے صدقہ فطر کی حفاظت پر مقررفرمایا . پھر ایک شخص آیا اور دونوں ہاتھوں سے ( کھجوریں ) سمیٹنے لگا . میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں تجھے رسول الله صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ پھر انہوں نے یہ پورا قصہ بیان کیا ( مفصل حدیث اس سے پہلے کتاب الوكالة میں گزر چکی ہے ) ( جو صدقہ فطر چرانے آیا تھا ) اس نے کہا کہ جب تم رات کو اپنے بستر پر سونے کے لئے جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو ، پھر صبح تک اللہ تعالی کی طرف سے تمہاری حفاظت کرنے والا ایک فرشتہ مقرر ہوجائے گا اور شیطان تمہارے قریب بھی نہ آسکے گا . ( حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات آپ سے بیان کی تو ) رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا اس نے تمہیں یہ سچ بات بتائی ہے اگر چہ وہ بڑا جھوٹا ہے ، وہ شیطان تھا
صحيح البخاري
حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں میں نے ایک وقت یہ چاہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھوں آپ کیا کر رہے ہیں ، پہنچا تو دیکھا کہ آپ سجدہ میں پڑے ہو ئے بار بار یاحی یاقیوم یاحی یاقیوم کہ رہے ہیں۔
سوتے وقت آیت الكرسِي پڑهنے والا صبح تک شیطان سے محفوظ رھے گا (بخاری)