ہر شخص سانحہ ہے


ہر شخص سانحہ ہے
ہر ذات اک کہانی

کہانی

بڑھاپے میں قدم رکھنے والا ہر انسان چاہے خود کچھ بتاے نہ بتاے لیکن اس کا چہرہ چیخ چیخ کر بتا رہا ہوتا ہے ایک عمر کا پچھتاوا۔۔۔ ایک عمر گزر جانے کی بے یقینی۔۔۔

ہر آنے والا کل گزرے ہوے کل کی یاد دلاتا ہے اور ہم آج سوچتے ہیں ایک بھرپور زندگی کا، سب کچھ فتح کر لینے کا۔۔۔ اور کچھ لوگ کر بھی لیتے ہیں لیکن کس لیے ؟ ایک دن بیٹھ کر یاد کرنے کےلئے۔۔۔اپنی مظبوطی کو کمزوری میں بدلتے دیکھنے کے لیے۔۔۔۔؟

میں نے بوڑھی آنکھوں میں ایک لمبی عمر کو ایک پل میں گزر جاتے دیکھا ہے۔

زندگی تغّیُر کا دوسرا نام ہے جس کی آج بادشاہت ہے کل فقیر ہے اور جو آج فقیر اس کی کل بادشاہت۔۔۔

Her Shakhs Saaneha Hay
Her Zaat Ik Kahani Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں