خاموشی بے سبب


خاموشی بے سبب نہیں ہوتی
درد آواز چھین لیتا ہے

خاموشی بے سبب

خاموش انسان کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،خاموش لوگ گہرے سمند کی ماند ہوتے ہیں ،جس میں اُتر کر ان کے بارے میں جانناایک دشوار مرحلہ ہوتا ہے ۔ پر ان کی یہ خاموشی بھی بے سبب نہیں ہوتی ،ہر خاموشی کے پیچھے،کوئی نہ کوئی کہانی یا تلخ حقیقت چھپی ہوتی ہے ۔خاموشی وہ آئینہ ہے جس میں انسان اپنی تمام اچھائیاں اور برائیوں کو دیکھ سکتا ہے ،کیوں کہ جب انسان خاموش ہوتا ہے ،تو اس وقت اُ س کا باطن اس کے روبر ہوتا ہے ۔

خاموشی بے سبب نہیں ہوتی
درد آواز چھین لیتا ہے

صبر کا دوسرا نام ہے خاموشی، اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر آزمائش اور درد کو گلے سے لگا لینا ” خاموشی ہے۔ درد ،کو دل کے کسی کونے میں چھپا کر ، اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کر ،سیسکیوں اور آنسوں کو ضبط کر لینے سے جنم لیتی ہے یہ خاموشی۔ یکن اگر یہ خاموشی حد سے زیادہ بڑھ جائے تو ایک انسان کی روح تک کو فنا کر کہ رکھ دیتی ہے ۔ایک انسان کو اندر تک توڑ کہ رکھ دیتی ہے نہ ہر خاموشی انکا ر ہوتی ہے اور نہ ہاں ہوتی ہے سچا اور مضبوط رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں ایک دوسرے کی خاموشی سے اس کی ضرورت ،دل کی بات ، اور ان لفظوں کو سمجھ پائے، جو آپ کی خاموشی کو نہیں سمجھتا وہ کبھی آپ کے ان لفظوں کو بھی نہیں سمجھ پائے گا جو آپ زبان سے ادا کریں گے ۔ جیسے پرواہ ہو گی وہ کبھی لفظو ں کی وضاحت نہیں چاہے گا اور جس کو اعتبار ہو گا وہ کوئی دلیل نہیں مانگے گا۔

Khamoshi Bay Sbab Nahi Hoti
Dard Awaz Cheen Leta Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں