ہر دوسرا شخص فتووں کی زد میں ہے


ہر دوسرا شخص فتووں کی زد میں ہے
پتہ نہیں علم بڑھ رہا ہے یا جہالت

آر ڈبلیو (نام کتاب: ایسا مسلمان ہوں میں)-

علم یا جہالت

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اللہ کافی ہے گواہ – محمّد اللہ کے رسول ہیں اور انکے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل تو انھیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدہ میں گرتے اللہ کا فضل و رضا چاہتے انکی علامت انکے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ انکی صفت توریت میں ہے اور انکی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں اللہ نے وعدہ کیا ہے ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں بخشش اور بڑے ثواب کی -سورہ الفتح ٤٥ — آیہ # ٢٨ – ٢٩

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا (سورۃ المائدۃ آیت 3)
“آج مکمّل کردیا ہے میں نے تمہارے لیے تمہارا دین اور پُوری کردی تم پر اپنی نعمت اور پسند کرلیا ہے تمہارے لیے اسلام کو بطور دین۔”

یہ آیت شریعت کے مکمل اور پورے ہونے کی دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے تخلیق کیا ہے اور اس مقصد عبادت جو کچھ ضروری تھا وہ سب شریعت میں بیان کر دیا گیا ہے۔

یا اھل الکتاب لا تغلوا فی دینکم۔ ولا تقولوا علی اللّٰہ الا الحق۔ انما المسیح عیسی ابن مریم رسول اللّٰہ و کلمتہ۔ (النساء 4:171 )

’’اے اہل کتاب! اپنے دین میں غلو نہ کرواور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ بے شک مسیح، عیسیٰ بن مریم تو صرف اللہ کے رسول اور اس کے کلمہ ہیں۔ ‘‘

Her Doosra Shaks Ftwoon Ki Zadd Mein Hay
Pta Nahi Ilm Barh Raha Hay Ya Jahalat


اپنا تبصرہ بھیجیں